உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تیل کی قیمتوں میں لگاتار دوسرے دن بھی گراوٹ ، پٹرول 24 اور ڈیزل 11 پیسے ہوا سستا

    ممبئی میں ڈیزل کی قیمت نو پیسے گھٹ کر 69.47 روپے فی لیٹر پر آگیا ہے۔

    ممبئی میں ڈیزل کی قیمت نو پیسے گھٹ کر 69.47 روپے فی لیٹر پر آگیا ہے۔

    تیل کی قیمتوں میں گزشتہ دو دنوں سے ہورہی گراوٹ سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ جمعہ کو پٹرول کی قیمت میں 24 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی درج کی گئی ۔

    • Share this:
      تیل کی قیمتوں میں گزشتہ دو دنوں سے ہورہی گراوٹ سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ جمعہ کو پٹرول کی قیمت میں 24 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی درج کی گئی ۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں پٹرول 24 پیسے سستا ہوکر اب 82.38 روپے فی لیٹر ہوگیا جبکہ ڈیزل 10 پیسے کی کمی کے ساتھ 75.48 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے ۔
      ممبئی میں پٹرول کی قیمتوں میں فوری راحت ملنے سے لوگ خوش نظر آرہے ہیں ۔ ممبئی میں پٹرول 87.84 روپے فی لیٹر مل رہا ہے اور ڈیزل 79.13 روپے فی لیٹر مل رہا ہے ۔ جمعرات کو ممبئی میں پٹرول 88.08 روپے جبکہ ڈیزل 79.24 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا تھا ۔
      چنئی میں بھی لوگوں نے تیل کی قیمتوں میں گراوٹ سے راحت کی سانس لی ہے ۔ چنئی میں جمعہ کو پٹرول 85.63 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزنل 79.82 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔
      First published: