ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بریلی: بزرگ کو حلالہ کے ذریعہ ملی "کم عمر" بیوی، اب نہیں دے رہا ہے طلاق

بزرگ نے حامی بھری کہ وہ طلاق دے دے گا، لیکن حلالہ کے بعد اس کی نیت بدل گئی اوراس نے طلاق دینے سے واضح طورپرانکار کردیا ہے۔ 

  • Share this:
بریلی: بزرگ کو حلالہ کے ذریعہ ملی
حلالہ کا شکار ہوئی لڑکی: فائل فوٹو

بریلی سے ایک عجیب وغریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ تین طلاق کے بعد شوہربیوی میں مصالحت ہوگئی۔ دوبارہ ساتھ رہنے کے لئے بیوی نے ایک بزرگ سے حلالہ کیا، لیکن اب موجودہ شوہراسے طلاق دینے کوتیارنہیں ہے۔ پریشان لڑکی نے مرکزی وزیربرائے اقلیتی امورمختارعباس نقوی کی بہن فرحت نقوی سے انصاف کے لئے مدد طلب کی ہے۔ اب خاتون خلع لینے کی سوچ رہی ہے تاکہ گھردوبارہ بس جائے۔


تین طلاق اورحلالہ پربحث کے بعد بھی دونوں پرکوئی اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔ بریلی کے تازہ معاملے سے یہ ظاہرہوجاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اتراکھنڈ کے باشندہ عقیل احمد کی بیٹی جوہی کا نکاح محمد جاوید کے ساتھ سال 2010 میں ہوا تھا۔ جوڑے کے دوبیٹے ہوئے، وقت کے ساتھ دونوں میں لڑائی ہونے لگی اورنوبت طلاق کی آگئی۔


سال 2013 میں دونوں کا طلاق ہوگیا۔ حالانکہ اس کے بعد دونوں کوغلطی کا احساس ہوا۔ دوبارہ نکاح کے لئے شوہر- بیوی نے پوری فیملی کا اتفاق ہوگیا۔  لڑکی کی بریلی کے ایک 65 سالہ بزرگ کے ساتھ حلالہ کی رسم ہوئی۔ بزرگ نے حامی بھری کہ وہ طلاق دے دے گا، لیکن حلالہ کے بعد اس کی نیت بدل گئی اوراس نے طلاق دینے سے انکار کردیا۔


پہلی شادی سے اس جوڑے کے دو بیٹے ہیں اورطلاق کے بعد سے ایک بیٹا ماں اورایک والد کے پاس رہ رہا ہے۔ متاثرہ کے باربارمطالبہ کے باوجود بزرگ کے طلاق سے انکارکرنے پرمعاملہ گرم ہوگیا ہے۔ متاثرہ نے مرکزی وزیرمختارعباس نقوی کی بہن فرحت نقوی سے انصاف کے لئے مدد کی گہار لگائی ہے۔ خلع کراکرلڑکی کو ناپسند رشتے سے آزاد کرانے کا منصوبہ تیارکیا جارہا ہے۔

بہرحال اس پورے معاملے کے بعد علمائے کرام کوحلالہ اورخلع دونوں طریقوں پرغورکرنا ہوگا کہ کیا یہ لڑکیوں کے ساتھ انصاف ہے؟ اس واقعہ کے بعد اس بات کی امید کی جارہی ہے کہ اسلامی شریعت کا لحاظ رکھتے ہوئےعلمائے کرام اس پرغورکریں گے اورکسی نتیجے پرپہنچنے کی کوشش کریں گے۔

ہریش شرما کی رپورٹ

یہ بھی پڑھیں:    بلند شہر : حلالہ کے خلاف آواز اٹھانے والی تین طلاق متاثرہ مسلم خاتون پر تیزاب حملہ ، حالت سنگین

یہ بھی پڑھیں:     حلالہ کے نام پر سسر نے کی آبروریزی ، دو مولویوں سمیت پانچ افراد کے خلاف کیس درج ، جانچ جاری

یہ بھی پڑھیں:            تین طلاق کے بعد سسر کے ساتھ حلالہ، عدت میں شوہر نے کیا ریپ

یہ بھی پڑھیں:      نکاح حلالہ پرپابندی نہیں لگائی جاسکتی ہے: مسلم پرسنل بورڈ کا لاکمیشن کوتحریری جواب
First published: Oct 23, 2018 02:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading