ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اوم پرکاش راوت ہوں گے ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر ،23 جنوری کو سنبھالیں گے عہدہ

ہندوستان کے نئے چیف الیکشن کمشنر کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ گجرات کے الیکشن کمشنر اوم پرکاش راوت ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر ہوں گے ۔

  • Share this:
اوم پرکاش راوت ہوں گے ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر ،23 جنوری کو سنبھالیں گے عہدہ
ہندوستان کے نئے چیف الیکشن کمشنر کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ گجرات کے الیکشن کمشنر اوم پرکاش راوت ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر ہوں گے ۔

نئی دہلی : ہندوستان کے نئے چیف الیکشن کمشنر کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ گجرات کے الیکشن کمشنر اوم پرکاش راوت ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر ہوں گے ۔ اوم پرکاش راوت ریٹار ہورہے چیف الیکشن کمشنر اے کے جیوتی کی جگہ لیں گے ۔ اوم پرکاش راوت 23 جنوری کو چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی اشوک لواسا کو الیکشن کمشنر منتخب کیاگیا ہے۔

اوم پرکاش راوت 1977 بیچ کے مدھیہ پردیش کیڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ راوت منگل کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے ۔ راوت کو اگست 2015 میں الیکشن کمیشن میں مقرر کیا گیا تھا ۔ 64 سالہ راوت مرکز سمیت کئی ریاستوں میں اپنی خدمات پیش کرچکے ہیں ۔ راوت مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کے سکریٹری بھی رہ چکے ہیں ۔

غور طلب ہے کہ الیکشن کمشنر کے طور پر  ان کی مدت کار میں بہار ، تمل ناڈو ، کیرالہ ، مغربی بنگال ، آسام ، اترا کھنڈ ، پنجاب اور اترپردیش وغیرہ ریاستوں میں انتخابات ہوئے ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمشنر منتخب کئے گئے لواسا فائنانس سکریٹری رہ چکے ہیں اور وہ بھی 23 جنوری کع عہدہ سنبھالیں گے۔

First published: Jan 21, 2018 07:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading