وزیر اعظم نریندر مودی پر سی بی آئی کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی طرف سے کولکتہ پولیس کمشنر کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کے چھاپے کے خلاف دھرنے کی حمایت کی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بنگال ممتا بنرجی کولکاتہ پولیس کمشنر کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کے چھاپے کے خلاف گذشتہ شب سے دھرنے پر ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر اس کے خلاف سی بی آئی کا استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ممتا بنرجی کو اپنی پارٹی کی طرف سے حمایت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے سی بی آئی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے تمام حدود پار کردی ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ مودی کو بھارت کی وفاقیت کی کوئی خاص پرواہ نہ ہونا تشویش ناک امر ہے۔ دریں اثنا پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ کس طرح ریاست جموں کشمیر کو مرکزی ایجنسیوں کے غیض وغضب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا 'یہ بات انتہائی دل شکن ہے کہ کس طرح اپنے سیاسی حریفوں کو پسپا کرنے کے لئے مرکزی اداروں کو ہائی جیک کیا جارہا ہے'۔ محبوبہ نے کہا کہ ایسا کرنا مرکز اورریاستوں کے درمیان رشتوں کے لئے سازگار نہیں ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔