ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جے این یو تنازع : عمر عبداللہ کا تیکھا سوال ، کیا کشمیری مسلمان ہونا جرم

سری نگر : جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا کشمیری مسلمان ہونا جرم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ وہ (عمر عبداللہ) مسلمان اور کشمیری ہیں ، اس لئے وہ تفتیش کے لئے تیار ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 20, 2016 07:16 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جے این یو تنازع : عمر عبداللہ کا تیکھا سوال ، کیا کشمیری مسلمان ہونا جرم
عمر عبداللہ ۔ فائل فوٹو

سری نگر : جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا کشمیری مسلمان ہونا جرم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ وہ (عمر عبداللہ) مسلمان اور کشمیری ہیں ، اس لئے وہ تفتیش کے لئے تیار ہیں۔


عمر عبداللہ نے اس کا اظہار ایک کشمیری مہاجر پنڈت کی ایک ٹویٹ جے این یو طلبہ یونین کی نائب صدر شہلا رشید جو ایک کشمیری مسلمان ہے، سے تفتیش کی جانی چاہیے۔ شہلا نے جے این یو میں بابا رام دیو کی مخالفت کی تھی، پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔


عمر عبداللہ نے جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ تفتیش کے لئے اب کشمیری مسلمان ہونا کافی جرم ہے ۔ اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں ایک کشمیری مسلمان ہوں اور رام دیو کا حامی یا پیروکار بھی نہیں ہوں۔ مجھے تفتیش کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

First published: Feb 20, 2016 07:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading