ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بی جے پی لیڈر نے سبھی اسکولوں میں بھگوت گیتا کی لازمی تعلیم سے متعلق بل پارلیمنٹ میں کیا پیش

بی جے پی کے ایک ممبر پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں سبھی اسکولوں میں مورل ایجوکیشن سجیکٹ کے طور پربھگوت گیتا کی تعلیم کو لازمی قرار دینے سے متعلق ایک پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا ہے۔

  • PTI
  • Last Updated: Mar 10, 2017 09:40 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی جے پی لیڈر نے سبھی اسکولوں میں بھگوت گیتا کی لازمی تعلیم سے متعلق بل پارلیمنٹ میں کیا پیش
بی جے پی کے ایک ممبر پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں سبھی اسکولوں میں مورل ایجوکیشن سجیکٹ کے طور پربھگوت گیتا کی تعلیم کو لازمی قرار دینے سے متعلق ایک پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا ہے۔

نئی دہلی : بی جے پی کے ایک ممبر پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں سبھی اسکولوں میں مورل ایجوکیشن سجیکٹ کے طور پربھگوت گیتا کی تعلیم کو لازمی قرار دینے سے متعلق ایک پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا ہے۔ خیال رہے کہ جمعہ کو پارلیمنٹ میں 103 پرائیویٹ ممبر بل پیش کئے گئے ، انہیں میں سے ایک بل گیتا کی تعلیم سے متعلق بھی ہے۔ بی جے پی کے لیڈر رمیش بدھوری نے یہ پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا ۔

علاوہ ازیں بی جے پی کے لیڈر مہیش گری اور نشی کانت دوبے نے بھی الگ الگ پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا ۔ مہیش گری نے صفائی ستھرائی سے متعلق بل پیش کیا تو ملک کے نوجوانوں کے اورل ڈیولپمنٹ کیلئے جامع منصوبہ بنانے سے متعلق بل پیش کیا ۔

این سی پی کی لیڈر سپریہ سولے نے خواتین سے متعلق جرائم کیلئے خصوصی کورٹ کے قیام سے متعلق بل پیش کیا، جبکہ کانگریس کے لیڈر رنجیت راجن نے شادی کے اخرات سے متعلق پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا۔

First published: Mar 10, 2017 09:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading