نئی دہلی۔ نوٹ بندی کی سالگرہ سے دو دن قبل، 'کالا دھن' اور ' بدعنوانی' سے متعلق ایک اہم انکشاف ہوا ہے۔ پنامہ پیپرز کا انکشاف کرنے والے جرمن اخبار 'زیٹائچے سایٹنگ'، نے اس پیراڈائز پیپرز کو لے کر حیران کن انکشافات کئے ہیں۔ پیراڈائز پیپرز میں فرضی کمپنیوں، فرموں سے متعلق کل 1.34 کروڑ دستاویزات شامل ہیں۔ ان میں مرکزی وزیر جینت سنہا اور امیتابھ بچن سمیت 714 بھارتیوں کے نام بھی شامل ہیں۔
تحقیقاتی صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورشیم (آئی سی آئی جے) نے96 میڈیا اداروں کے ساتھ مل کر' پیراڈائز پیپرز' نامی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی ہے۔ اس میں دنیا بھر کے طاقتور لوگوں کا پیسہ بیرون ممالک میں بھیجنے والے فرموں اور فرضی کمپنیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
پیراڈائز پیپرز میں 180 ممالک کے نام شامل
انگریزی اخبار 'انڈریس ایکسپریس' کی خبر کے مطابق، پیراڈائز پیپرز میں 180 ممالک کے نام ہیں جس میں ہندوستان کا نمبر 19 ہے۔ ان میں بڑی بڑی غیر ملکی کمپنیوں کے نام بھی شامل ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔