ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم کے اعلان کے بعد سابق فوجیوں کی بھوک ہڑتال ختم، دھرنا جاری

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کے بعد جنتر منتر پر سابق فوجیوں نے بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Sep 06, 2015 04:17 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وزیر اعظم کے اعلان کے بعد سابق فوجیوں کی بھوک ہڑتال ختم، دھرنا جاری
نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کے بعد جنتر منتر پر سابق فوجیوں نے بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کے بعد جنتر منتر پر سابق فوجیوں نے بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔ تحریک کی قیادت کر رہے ریٹائرڈ میجر جنرل ستبير سنگھ نے اپیل کی تھی کہ سابق فوجی بھوک ہڑتال ختم کریں تاہم انہوں نے یہ بھی صاف کردیا کہ دھرنا ابھی جاری رہے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق فوجیوں کے کچھ مطالبات اب بھی تسلیم نہیں کئے گئے ہیں۔


فوجیوں کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ مسائل پر بات کلیئر ہونی ہے، وہیں ہر 5 سال میں پنشن کا جائزہ لینے کے معاملے پر سابق فوجیوں کا مطالبہ ہے کہ یہ مدت 1 سال کی جائے۔


بارہ ستمبر کو فوجی ریلی کریں گے۔ اس کے بعد دھرنا آگے جاری رکھنا ہے یا اسے ختم کرنا ہے اس پر بات کریں گے۔


غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت نے ون رینک ون پنشن کی منظوری دے دی تھی، لیکن کچھ مسائل کو لے کر سابق فوجیوں میں عدم اطمینان تھا۔ خاص طور پر وی آر ایس لینے والے فوجیوں کو ون رینک ون پنشن سے باہر رکھنے کی بات سے فوجی انتہائی ناراض تھے۔ لیکن آج مودی کے اس اعلان کے بعد کہ تمام فوجیوں کو او آر او پی ملے گا، فوجیوں نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
First published: Sep 06, 2015 04:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading