ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گریٹر نوئیڈا : عاشق نے کیا لڑکی پرحملہ ، پھر خود کو بھی چاقو سے مار کر کیا زخمی

گتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں دن دیہاڑے ایک دکان میں گھس کر لڑکی کو چاکو مارنے کی خبر ہے۔ معاملہ ایک رخا کی محبت ہے۔ جس میں عاشق نے پہلے لڑکی کو چاقو مارا

  • Share this:
گریٹر نوئیڈا : عاشق نے کیا لڑکی پرحملہ ، پھر خود کو بھی چاقو سے مار کر کیا زخمی
عاشق نے کیا لڑکی پر حملہ، خود کو بھی مارا چاقو

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں دن دہاڑے ایک دکان میں داخل ہو کر لڑکی کو چاقو مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ معاملہ یک طرفہ محبت کا ہے ، جس میں عاشق نے پہلے لڑکی پر چاقو سے حملہ کیا ، اس کے بعد خود کو بھی چاقو سے مار کر زخمی کر لیا۔ دونوں کو علاج  کے لئے مقامی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ وہیں دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقعہ پر پہنچی پولیس معاملہ کی تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔


مذکورہ حادثہ گریٹر نوئڈا کے کسانا تھانہ علاقہ میں پیش آیا ۔ جگت فارم مارکیٹ میں خوشبو نام کی لڑکی کاسمیٹک کی دکان پر کام کرتی تھی ۔ کلدیپ نام کا نوجوان وہاں آیا ۔ دونوں کے درمیان کسی بات پر بحث ہو گئی ۔ جس پر کلدیپ نے لڑکی پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ چاقو لگنے سے لڑکی خون سے لتھ پھت ہو کر زمین پر گر گئی ۔ لڑکی کو زمین پر گرتا دیکھ کر لڑکے نے بھاگنے کی کوشش کی ۔ لیکن اپنی جانب بھیڑ کو آتے دیکھ  کر نوجوان نے خود کو بھی چاقو سے مار کر زخمی کر لیا ۔


 

First published: Jun 23, 2018 07:48 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading