உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    COP26 کانفرنس : ون سن ، ون ورلڈ، ون گرڈ اور سولر اینرجی پر وزیر اعظم نے دنیا کو دیا خاص پیغام

    COP26 کانفرنس : ون سن ، ون ورلڈ، ون گرڈ اور سولر اینرجی پر وزیر اعظم نے دنیا کو دیا خاص پیغام

    COP26 کانفرنس : ون سن ، ون ورلڈ، ون گرڈ اور سولر اینرجی پر وزیر اعظم نے دنیا کو دیا خاص پیغام

    PM Narendra Modi at #COP26: عالمی پلیٹ فارم سے انہوں نے کہا کہ سولر اینرجی کا استعمال پوری طرح سے محفوظ ہے اور اس کو طویل عرصہ تک استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے ون سن ، ون ورلڈ اور ون گرڈ کی بھی بات کہی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو موسمیاتی تبدیلی پر ہورہے ایس او پی 26 کانفرنس میں دنیا کے سامنے سولر اینرجی پر اپنے خیالات پیش کئے ۔ ساتھ ہی انہوں نے دنیا کو یہ بتایا کہ کس طریقہ سے اب تک جیواشم ایندھن کے استعمال کی وجہ سے ماحولیات اور ارض کو نقصان ہوا ہے ۔ عالمی پلیٹ فارم سے انہوں نے کہا کہ سولر اینرجی کا استعمال پوری طرح سے محفوظ ہے اور اس کو طویل عرصہ تک استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے ون سن ، ون ورلڈ اور ون گرڈ کی بھی بات کہی ۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جیواشم ایندھن کے استعمال کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک امیر ہوئے ہیں ، لیکن اس کی وجہ سے ارض اور ماحولیات غریب ہوئے ہیں ۔ جیواشم ایندھن کی ریس کی وجہ سے جغرافیائی سیاسی تنازع بھی پیدا ہوئے ہیں ۔

      انہوں نے کہا کہ سولر اینرجی پوری طرح شفاف اور دیرپا ہے ۔ چیلنج یہ ہے کہ یہ اینرجی صرف دن کے وقت میں موجود ہوتی ہے اور موسم کے رویہ پر انحصار کرتی ہے ۔ ون سن ، ون ورلڈ ، ون گرڈ اس چیلنج کا حل ہوسکتا ہے ۔ ایک عالمی گرڈ کے ذریعہ دنیا بھر میں صاف توانائی کہیں بھی کسی بھی وقت پہنچائی جاسکتی ہے ۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ون سن ، ون ورلڈ ، ون گرڈ نہ صرف اسٹوریج کی ضرورت کو کم کرے گا بلکہ سولر اینرجی پروجیکٹس کی عملیت کو بھی مضبوطی دے گا ۔ یہ پہل نہ صرف کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرے گی بلکہ توانائی کی قیمت بھی گھٹائے گی ۔ ساتھ ہی ممالک اور خطوں کے درمیان تعاون کی راہ بھی ہموار ہوگی ۔

      انہوں نے مزید کہا کہ میں پرامید ہوں کہ ون سن ، ون ورلڈ ، ون گرڈ اور گرین گرڈ پہلوں کے ذریعہ ایک مشترکہ اور مضبوط گلوبل گرڈ بنائی جاسکتی ہے ۔ ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو اس سلسلہ میں دنیا کو سولر کیلکولیٹر ایپلی کیشن مہیا کرانے جارہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: