ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اس فون میں تھا ایکسرے کیمرا، کپڑوں کے آر۔پار کا دکھاتا تھا سب کچھ: مچ گیا ہنگامہ

ون پلس (One-Plus ) کے ترجمان نے بتایا کہ نئے اپڈیٹ کے بعد بھی یوزعس فوٹو کروم لینس کی مدد سے تصویریں کلک کر پائیں گے۔ حالانک سافٹ ویئر میں کی گئی تبدیلی کے چلتے اب آبجیکٹص یا کپڑوں کے آر۔پار فون کیمرا کی مدد سے نہیں دیکھا جاسکے گا۔

  • Share this:
اس فون میں تھا ایکسرے کیمرا، کپڑوں کے آر۔پار کا دکھاتا تھا سب کچھ: مچ گیا ہنگامہ
ون پلس (One-Plus ) کے ترجمان نے بتایا کہ نئے اپڈیٹ کے بعد بھی یوزعس فوٹو کروم لینس کی مدد سے تصویریں کلک کر پائیں گے۔ حالانک سافٹ ویئر میں کی گئی تبدیلی کے چلتے اب آبجیکٹص یا کپڑوں کے آر۔پار فون کیمرا کی مدد سے نہیں دیکھا جاسکے گا۔

ںئی دہلی: چائنیز کمپنی ون پلس کے لیٹسٹ فلیگ شپ فون میں ایک خاص فیچر تھا۔ یہ فیچر اس فون کے کیمرا میں تھا جس کی مدد سے کچھ پلاسٹک کی چیزوں اور کپڑوں کے آر۔پار دیکھا جاسکتا تھا۔ کمپنی کی طرف سے ایکسرے وزن (X-ray Vision) کیمرا سینسر کیوں دیا گیا اس کے بارے میں کوئی نؤجانکاری نہیں ہے لیکن اب اسے پوری طرح بند کردیا گیا ہے۔ ون پلس نے اپنے نئے فون (One-Plus 8 Pro) میں انفراریڈ فوٹو کروم لینس دیاتھا اور یہ کچھ خاص طرح کے پلاسٹک اور کپڑوں کے آر پار دیکھ سکتا تھا۔

دا سن کی ایک خبر کے مطابق کمپنی نے اس سے پہلے بھی اس سینسر ڈسیبل کیا تھا لیکن یہ کیمرا سینسر پرمانینٹلی ڈسیبل Disable ہو چکا ہے۔ یہ فلٹر انفرا ریڈ کی مدد سے تصویر کو یونک رنگ دیتا تھا لیکن فون کے ریویو یونٹس میں اس کا خاص فنکشن سامنے آیا۔ کئی الیکٹرانکس اور کپڑوں کے آر پار دیکھنے والے اس کیمرا کو لیکر کئی یوزرس نے پرائیویسی کو لیکر فکر ظاہر کی۔ اس کے بعد ون پلس کی جانب سے اپڈیٹ دیکر اسے (Disable ) کردیا گیا ہے۔



ون پلس  (One-Plus )  کے ترجمان نے بتایا کہ نئے اپڈیٹ کے بعد بھی یوزعس فوٹو کروم لینس کی مدد سے تصویریں کلک کر پائیں گے۔ حالانک سافٹ ویئر میں کی گئی تبدیلی کے چلتے اب آبجیکٹص یا کپڑوں کے آر۔پار فون کیمرا کی مدد سے نہیں دیکھا جاسکے گا۔ ون پلس کا نیا اپڈیٹ بدھ کو آفیشیل بلاگ ہوسٹ میں اناؤنس کیا گیا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ ایک فورسڈ اپڈیٹ ہے اور یوزرس کو اسے ڈاؤن لوڈ  کرنا ہی ہوگا۔ کیمرا چینجز کے علاوہ نیا اپڈیٹ بہتر پرفارمنس اور بیٹری لائف بھی آفر کرے گا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 10, 2020 10:33 PM IST