உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پیاز نے ایک بار پھر رلایا ، 100 روپے تک پہنچی قیمت

    ملک بھر میں پیاز کی قیمتیں عام آدمی کو رلا رہی ہیں ۔ بڑے شہروں میں پیاز کی قیمت خوردہ منڈیوں میں کوالیٹی کے اعتبار سے 80 سے 100 روپے فی کلو ہے

    ملک بھر میں پیاز کی قیمتیں عام آدمی کو رلا رہی ہیں ۔ بڑے شہروں میں پیاز کی قیمت خوردہ منڈیوں میں کوالیٹی کے اعتبار سے 80 سے 100 روپے فی کلو ہے

    ملک بھر میں پیاز کی قیمتیں عام آدمی کو رلا رہی ہیں ۔ بڑے شہروں میں پیاز کی قیمت خوردہ منڈیوں میں کوالیٹی کے اعتبار سے 80 سے 100 روپے فی کلو ہے

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی  : ملک بھر میں پیاز کی قیمتیں عام آدمی کو رلا رہی ہیں ۔ بڑے شہروں میں پیاز کی قیمت خوردہ منڈیوں میں کوالیٹی کے اعتبار سے 80 سے 100 روپے فی کلو ہے ۔ جبکہ دیگر شہروں اور یہاں تک کہ دیہی علاقوں میں بھی پیاز 50 سے 70 روپے فی کلو فروخت کر رہا ہے ۔


      اس کی وجہ ملک کی سب سے بڑی پیاز منڈی لاسل گاوں (ناسک) میں پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہونا بتایا جا رہا ہے ۔ ناسک منڈی میں پیاز کی قیمت گزشتہ دو سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ این ایچ آر ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق لاسل گاوں میں پیاز کی تھوک قیمت بڑھ کر 4900 روپے فی کوئنٹل ہو گئی ہے ، جس کی وجہ سے ہی شہروں میں پیاز کی قیمت 100 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔


      حکومت کے لاکھ دعوں کے بعد بھی ذخیرہ اندوزی پر لگام نہیں لگ سکی ہے اور اس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں ۔  پیاز کے تھوک فروشوں کے مطابق  مہاراشٹر، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں ضرورت سے کم بارش کی وجہ سے پیاز کی فصل متاثر ہو سکتی ہے ۔ ان ریاستوں میں خشک سالی جیسی صورتحال کا بھی خطرہ ہے ۔ اس کے علاوہ، گجرات، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں پیاز کی پیداوار میں تاخیر ہوئی ہے ۔


      ملک میں پیاز کا ذخیرہ جولائی کے 28 لاکھ ٹن سے کم ہوکر 14 لاکھ ٹن رہ گیا ہے ۔ تاہم فصل 2014-15 (جولائی سے جون) میں پیاز کی کل پیداوار 189 ملین ٹن ہونے کا اندازہ ہے جو گزشتہ سال کے 194 ملین ٹن پیداوار سے معمولی کم ہے ۔


      کس ریاست میں کتنی ہے پیاز کی قیمت


      ریاست ----------- گزشتہ ہفتے کی قیمت-------------- اس ہفتے کا دام


      اتراکھنڈ ------------ 45 روپے فی کلو --------------- 55 روپے فی کلو


      ہریانہ ------------- 35 سے 45 روپے فی کلو -------- 45 سے 50 روپے فی کلو


      بہار ---------------- 40 روپے فی کلو ---------------- 60 روپے فی کلو


      چھتیس گڑھ ---------- 45 روپے فی کلو --------------- 60 روپے فی کلو


      اتر پردیش -------- 40 روپے فی کلو ---------------- 70-80 روپے فی کلو


      مدھیہ پردیش -------- 40 سے 50 فی کلو --------------- 70 روپے فی کلو

      First published: