உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی میں ہمایوں کے مقبرہ پر آن لائن ٹکٹ ضر وری ، محکمہ آثار قدیمہ کے مونومنٹ کھلے 

    دہلی میں ہمایوں کے مقبرہ پر آن لائن ٹکٹ ضر وری ، محکمہ آثار قدیمہ کے مونومنٹ کھلے 

    دہلی میں ہمایوں کے مقبرہ پر آن لائن ٹکٹ ضر وری ، محکمہ آثار قدیمہ کے مونومنٹ کھلے 

    تھوڑی تعداد میں سیاح اور زائرین ہمایوں کے مقبرہ پہنچے ۔ تاہم ان کو اس بات کو لے کر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کہ ٹکٹ کاﺅنٹر کو پوری طرح سے بند کردیا ہے اور صرف آن لائن طریقہ سے ہی ٹکٹ خریدا جاسکتا ہے ۔

    • Share this:
    نئی دہلی : محکمہ آثار قدیمہ کے تحت آنے والے تاریخی مقامات عمارتیں اور مونومنٹ آج سے کھول دے گئے ہیں ۔ تاہم اگرآپ کسی بھی مونومنٹ کی سیر کو جانا چاہتے ہیں تو آپ کو ریاستی حکومت کی کورونا گائڈلائنس اور ماسک لگانے ، سماجی دوری بنانے جیسی احتیاطی تدابیر کا اختیار کرنا ضروری ہوگا ۔ دراصل دو دن قبل ہی محکمہ آثار قدیمہ نے اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹس آڈر جاری کیا تھا ، جس میں تمام مونومنٹ اور تاریخی عمارتوں کو سیاحوں زائرین کے کھولنے کے لئے کہا تھا ساتھ آرڈ میں کورونا سے متعلق ریاستی حکومت ، متعلقہ اتھارٹی اورادارے کی گائیدلائنس کو ماننا اور ان پر عمل کرنا ضروری قرار دیا گیا تھا ۔

    ہمایوں کے مقبرہ کوبھی آج اس حکم نامہ تحت کھول دیا گیا ۔ تاہم تھوڑی تعداد میں سیاح اور زائرین ہمایوں کے مقبرہ پہونچے تاہم ان کو اس بات کو لے کر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کہ ٹکٹ کاﺅنٹر کو پوری طرح سے بند کردیا تھا اور صرف آن لائن طریقہ سے ہی ٹکٹ خریدا جاسکتا تھا  ۔کافی لوگوں نے موقع پر موبائل کے ذریعہ آن لائن ٹکٹ خریدا تو وہیں کئی افراد ایسے تھے ، جن کو واپس جاناپڑا ۔ موقع پر موجود ایک اہلکار نے بتایا کہ 16مارچ سے ہی آن لائن ٹکٹ کو ضروری کردیا گیا تھا اور ٹکٹ کاﺅنٹر اسی وقت سے بند ہے ۔

    کیسے خریدیں آن لائن ٹکٹ

    محکمہ آثار قدیمہ کی ویب سائٹ کے ذریعہ ٹکٹ خریداری کی جاسکتی ہے ۔ تاہم اس کے لئے ایک شناختی ڈاکومنٹ ضروری ہے ، جس میں آدھار کارڈ اور پین کارڈ جیسے دستاویز شامل ہیں ۔ اس کے لئے علاوہ انٹرنیٹ بینکنگ یا پھر کسی ویلیٹ گوگل پے ، فون پے جیسے طریقوں سے رقم کی ادائیگی کی جاسکتی ہے ۔ ہمایوں کے مقبرہ کا فی الحال ٹکٹ 36 روپے میں دستیاب ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: