ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آن لائن ٹرین ٹکٹ بک کرانے پر 30 جون تک نہیں لگے گا سروس چارج

مرکزی حکومت نے ٹرین ٹکٹ کی آن لائن بکنگ پر سروس چارج کی معافی 30 جون تک بڑھا دی ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آن لائن ٹرین ٹکٹ بک کرانے پر 30 جون تک نہیں لگے گا سروس چارج
مرکزی حکومت نے ٹرین ٹکٹ کی آن لائن بکنگ پر سروس چارج کی معافی 30 جون تک بڑھا دی ہے۔

نئی دہلی۔ آن لائن ٹرین ٹکٹ بک کرانے والوں کے لئے خوشخبری ہے۔ مرکزی حکومت نے ٹرین ٹکٹ کی آن لائن بکنگ پر سروس چارج کی معافی 30 جون تک بڑھا دی ہے۔ غور طلب ہے کہ نوٹ بندی کے بعد ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقوں کو فروغ دینے کے لئے حکومت نے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ پر سروس چارج 23 نومبر، 2016 سے 31 مارچ 2017 تک معاف کیا تھا۔ حکومت نے اب یہ حد 30 جون تک بڑھا دی ہے۔


ریل کی وزارت کے افسر نے بتایا کہ اطلاعات و ٹیکنالوجی کی وزارت نے ڈیجیٹل ادائیگی کو فروغ دینے کے لئے ریلوے کو یہ ہدایت دی ہے۔ آئی آر سی ٹی سی سائٹ کی طرف سے آن لائن ٹکٹ بک کرنے پر 20 روپے سے 40 روپے تک فی ٹکٹ چارج لگتے تھے۔

First published: Apr 01, 2017 10:22 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading