ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی اسمبلی سے دو سیشن کے لئے معطل کئے گئے اوپی شرما

نئی دہلی: دہلی کے وشواس نگر حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر اسمبلی او پی شرما کو عام آدمی پارٹی (آپ) کی چاندنی چوک حلقے سے ممبراسمبلی الکا لانبا کے خلاف جنسی تبصرے کرنے کے معاملے میں دو سیشن کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 31, 2016 09:45 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دہلی اسمبلی سے دو سیشن کے لئے معطل کئے گئے اوپی شرما
نئی دہلی: دہلی کے وشواس نگر حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر اسمبلی او پی شرما کو عام آدمی پارٹی (آپ) کی چاندنی چوک حلقے سے ممبراسمبلی الکا لانبا کے خلاف جنسی تبصرے کرنے کے معاملے میں دو سیشن کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔

نئی دہلی: دہلی کے وشواس نگر حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر اسمبلی او پی شرما کو عام آدمی پارٹی (آپ) کی چاندنی چوک حلقے سے ممبراسمبلی الکا لانبا کے خلاف جنسی تبصرے کرنے کے معاملے میں دو سیشن کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ دہلی اسمبلی میں آج ضابطہ اخلاق پر بحث ہوا اور اس کے بعد مسٹر شرما کو دو سیشن کے لئے اسمبلی سے معطل کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ ڈسپلن کمیٹی نے کل پیش کردہ اپنی رپورٹ میں مسٹر شرما کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔

گزشتہ اسمبلی اجلاس میں مسٹر شرما نے نبا کے خلاف جنسی تبصرہ کیا تھا، جس کے بعد یہ معاملہ ڈسپلن کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ گزشتہ برس سرمائی اجلاس کے دوران رین بسیروں کے معاملے میں پر جاری بحث کے دوران بی جے پی کے ایم ایل ے نے محترمہ لانبا کے خلاف تبصرہ کرتے ہوئے انہیں ’’رات بھر گھومنے والی‘‘ کیا تھا۔ اس تبصرے پر ایوان میں کافی ہنگامہ ہوا تھا اور اسپیکر رام نواس گوئل نے مسٹر شرما کو سرمائی اجلاس کے باقی میعاد کے لئے معطل کرتے ہوئے یہ معاملہ تادیبی کمیٹی کو سونپ دیا تھا۔

First published: Mar 31, 2016 09:45 PM IST