ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سوڈان سے شہریوں کوواپس لانے کے لئے مودی حکومت کا آپریشن سنکٹ موچن

نئی دہلی : شورش زدہ ملک جنوبی سوڈان میں پھنسے ہوئے اپنے 600 شہریوں کو لانے کے لئے ہندوستان نے سنکٹ موچن ابھیان شروع کیا ہے اوروزارت خارجہ میں وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ کو اس کی ذمہ داری سونپی گئي ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 13, 2016 08:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سوڈان سے شہریوں کوواپس لانے کے لئے مودی حکومت کا آپریشن سنکٹ موچن
نئی دہلی : شورش زدہ ملک جنوبی سوڈان میں پھنسے ہوئے اپنے 600 شہریوں کو لانے کے لئے ہندوستان نے سنکٹ موچن ابھیان شروع کیا ہے اوروزارت خارجہ میں وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ کو اس کی ذمہ داری سونپی گئي ہے۔

نئی دہلی : شورش زدہ ملک جنوبی سوڈان میں پھنسے ہوئے اپنے 600 شہریوں کو لانے کے لئے ہندوستان نے ' سنکٹ موچن ابھیان شروع کیا ہے اوروزارت خارجہ میں وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ کو اس کی ذمہ داری سونپی گئي ہے۔ فضائیہ کے دو سی -17 طیارے کل جوبا کے لئے پرواز کریں گے جہاں ہندوستانی شہری سوڈان کے صدر اور نائب صدر کے حمایتی دھڑوں کے درمیان پرتشدد تصادم کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔

وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ جنوبی سوڈان سے ہندوستانی شہریوں کو لانے کے لئے ہم نے آپریشن ' سنکٹ موچن شروع کیا ہے۔ میرے ساتھی جنرل وی کے سنگھ اس مہم کی قیادت کر رہے ہیں ۔

جنرل سنگھ کے ساتھ وزارت خارجہ کے تین سینئر افسران بھی جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی سوڈان میں ہندوستان کے سفیر شری کمار مینن اور ان کی ٹیم وہاں اس آپریشن کی نگرانی کررہی ہے۔

First published: Jul 13, 2016 08:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading