உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نائب صدر جمہوریہ انتخابات حزب اختلاف کی امیدوار Margaret Alva نے کیجریوال سے کی ملاقات

    Youtube Video

     اپوزیشن کی جانب سے نائب صدر عہدے کے لیے امیدوار مارگریٹ الوا Margaret Alva نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال Arvind Kejriwal سے ملاقات کیعام آدمی پارٹی کی سیاسی امور کمیٹی کی میٹنگ میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کس امیدوار کی حمایت کی جائے سیاسی امور کی کمیٹی کی میٹنگ جلد ہی عآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کی صدارت میں ہوگی۔

    • Share this:
    نئی دہلی: حزب اختلاف کی جانب سے نائب صدر کے عہدے کی امیدوار مارگریٹ الوا Margaret Alva نے آج عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال سے ملاقات کی اور نائب صدر کے عہدے کے انتخاب میں AAP کی حمایت مانگی۔ مارگریٹ الوا ملک کے اگلے نائب صدر کے عہدے کے لیے ہونے والے انتخابات میں اپوزیشن کی مشترکہ امیدوار ہیں۔ اس سلسلے میں عنقریب سیاسی امور کی کمیٹی کا اجلاس عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کی صدارت میں ہوگا جس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کس امیدوار کی حمایت کی جائے۔

    اپوزیشن کی مشترکہ امیدوار مارگریٹ الوا نے آج عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ہندوستان کے اگلے نائب صدر کے عہدے کے لیے 6 اگست 2022 کو ہونے والے آئندہ انتخابات کے لیے ملاقات کی۔ اس دوران اپوزیشن کی امیدوار مارگریٹ الوا نے نائب صدر کے عہدے کا انتخاب میں عام آدمی پارٹی کی حمایت مانگی۔ اس سلسلے میں عام آدمی پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی کی میٹنگ ہوگی جس میں نائب صدر کے عہدے کے امیدوار کی حمایت کے حوالے سے متفقہ فیصلہ کیا جائے گا۔

    سفر سے پہلے ضروری چیک کرلیں ٹرین کی لوکیشن، Indian Railway نے آج 221 ٹرینیں کیں رد

    اب دہلی میں Monkeypox کی دستک، 31 سالہ شخص کے جسم پر پڑے چھالے

    عام آدمی پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی کی میٹنگ جلد ہوگی۔ پی اے سی اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ نائب صدر کے عہدے کے لیے عام آدمی پارٹی کس امیدوار کی حمایت کرے گی۔

    غور طلب ہے کہ کہ صدر جمہورئیہ انتخابات میں کی سیاسی پارٹیوں نے نے حزب اختلاف کے مشترکہ امیدوار یہ سب نہ کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا تھا جن میں بہوجن سماج پارٹی سے لے کر جھارکھنڈ کی بیجو جنتا دل اور آندھرا پردیش کی وائی ایس آر کانگریس جیسی سیاسی پارٹیاں شامل ہیں لیکن عام آدمی پارٹی نے پولیٹیکل افیئرز کمیٹی کی میٹنگ کے بعد حزب اختلاف کے امیدوار یشونت سنہا کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: