உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نوٹ بندی معاملہ پر اپوزیشن جماعتوں کی گھیرا بندی، ممبران پارلیمنٹ نے بنائی ہیومن چین

    پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے مظاہرہ کی تیاری کر لی ہے۔ کانگریس، ٹی ایم سی، سی پی ایم، سی پی آئی، آر جے ڈی، ڈی ایم کے، این سی پی اور سماج وادی پارٹی نوٹ بندی کے معاملے پر حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہیں۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ نوٹ بندی پر مرکزی حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی پر آگے بڑھتے ہوئے اپوزیشن پوری طرح متحد ہو گیا ہے۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے مظاہرہ کی تیاری کر لی ہے۔ کانگریس، ٹی ایم سی، سی پی ایم، سی پی آئی، آر جے ڈی، ڈی ایم کے، این سی پی اور سماج وادی پارٹی نوٹ بندی کے معاملے پر حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہیں۔ یہ مظاہرہ صبح 10 بجے گاندھی مجسمہ کے سامنے سے شروع ہوا۔ جانیں اپڈیٹ۔

      پارلیمنٹ احاطے میں گاندھی مجسمہ کے پاس اپوزیشن جماعتوں کے رہنما ہیومن چین بنا کر نوٹ بندی کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔

      وینکیا نائیڈو کے ساتھ راج ناتھ سنگھ، مختار عباس نقوی اور اننت کمار کی میٹنگ چل رہی ہے۔ پارلیمنٹ میں گاندھی مجسمہ کے نیچے کانگریس سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں کے اہم رہنماؤں نے پرامن احتجاج کیا۔ congress_lok   راہل گاندھی سمیت دوسری جماعتوں کے تمام بڑے لیڈر نوٹ بندی کو لے کر اس مظاہرے میں جمع ہوئے۔ عام آدمی پارٹی (آپ) اور ممتا کی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے اس مظاہرہ سے دوری بنائی ہوئی ہے۔ ممتا بنرجی کی ٹی ایم سی جنتر منتر پر مظاہرہ کرنے کی تیاری میں ہے۔ ٹی ایم سی اورعآپ اس معاملے پر رول بیک کا مطالبہ کر رہی ہے۔ کانگریس، لیفٹ اور سماج وادی پارٹی کی مانگ جے پی سی تشکیل کرنے کی ہے۔

      First published: