نئی دہلی۔ حکومت نے آج کہا کہ ہندستان اور پاکستان کے خارجہ سکریٹریوں کی حال ہی میں ہوئی میٹنگ رسمی نہیں بلکہ اخلاقی ملاقات تھی۔ وزیر مملکت برائے خارجہ جنرل وی کے سنگھ نے راجیہ سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ ہندستان اور پاکستان کے مابین بات چیت کا ماحول بنانے کیلئے ایک عمل مسلسل جاری ہے اور حال ہی میں نئی دہلی میں خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر اور پاکستان کے سکریٹری خارجہ اعجاز احمد چودھری کے مابین دو طرفہ میٹنگ ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ رسمی نہیں تھی بلکہ اخلاقی ملاقات تھی اور اس سے زیادہ امید نہیں کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خارجہ سکریٹری ہارٹ آف ایشیا اجلاس میں شرکت کرنے ہندستان آئے تھے۔ پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے کی تفتیش کیلئے ہندستان آئی پاکستان کی مشترکہ تفتیشی ٹیم (جے آئی ٹی) کو دیئے گئے ثبوتوں کا غلط استعمال ہونے کے اندیشہ کو خارج کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی اور قومی تفتیشی ایجنسی کے حکام کے مابین بہت پیشہ ورانہ طور سے بات چیت ہوئی ہے اور ان کو دیئے گئے ثبوتوں کی کاپیاں ہندستان کے پاس ہیں۔ مرکزی وزیر نے امید ظاہر کی کہ جے آئی ٹی کے بعد پاکستان بھی ہندستانی تفتیشی ٹیم کو پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے کی جانچ کیلئے مدعو کرے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔