உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حکومت کا تین طلاق پرآرڈی نینس لانا جمہوری اصولوں کے خلاف ہوگا : آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

    آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی۔ فائل فوٹو ، اے این آئی ۔

    آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی۔ فائل فوٹو ، اے این آئی ۔

    آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی نے کہا ہے کہ باخبر ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ مودی حکومت تین طلاق بل راجیہ سبھا میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے اب آرڈی نینس کے ذریعہ اس قانون کو نافذ کرنا چاہتی ہے

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی نے کہا ہے کہ باخبر ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ مودی حکومت تین طلاق بل راجیہ سبھا میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے اب آرڈی نینس کے ذریعہ اس قانون کو نافذ کرنا چاہتی ہے اور اگر ایسا ہے تو اس سے مودی حکومت کی ڈکٹیٹر شپ ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بل راجیہ سبھا میں زیر التوا ہے اور راجیہ سبھا میں پاس ہونے کا انتظار کرنا چاہئے اور اس طرح آر ڈی نینس کے ذریعہ اس قانون کو مسلمانوں پر زبردستی تھوپنا جمہوری اصولوں کے خلاف ہوگا۔
      انہوں نے کہاکہ اس بل کے سلسلے میں مسلمانوں میں زبردست اضطراب کی کیفیت پائی جاتی ہے اور حکومت کو مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھنا چاہے اور بل پیش کرنے سے پہلے مسلم پرسنل لا بورڈ سے صلاح و مشورہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم پرسنل لا بورڈ مسلمانوں کے عائلی امور کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔اس کو نظر انداز کرنا نہیں چاہئے تھا۔
      مولانا نعمانی نے ٹیلی فون پر یو این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مودی حکومت آرڈی نینس لاتی ہے تووہ صدر جمہوریہ سے اپیل کریں گے کہ وہ اس آر ڈی نینس پر دستخط نہ کریں۔ کیوں کہ جمہوریت کی روح کے منافی ہوگا۔
      انہوں نے کہاکہ راجیہ سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں نے جو موقف اختیار کیا اور جس اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے وہ اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ اپوزیشن نے اپنا جمہوری اور اخلاقی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ اپوزیشن پارٹیاں اپنا اتحاد کا مظاہرہ جاری رکھیں گی اور آئندہ ہونے والے راجیہ سبھا کے اجلاس میں اس بل کو پاس نہیں ہونے دیں گی۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ بھی صدر جمہوریہ سے اپیل کریں کہ ہ اس طرح کے آرڈی نینس پر دستخط نہ کریں ۔
      مولانا نعمانی نے کہاکہ حکومت کوئی بھی قانون عوام کی فلاح بہبود کے لئے بناتی ہے نہ کہ ان کو پریشان کرنے کے لئے، جس طرح تین طلاق بل میں التزام کیا گیا ہے اس سے خواتین سب سے زیادہ پریشان ہوں گی۔
      First published: