اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ممبئی کے اسلام جمخانہ میں تیسری رفاقتِ یونانی کانفرنس کا انعقاد 

     یونانی کو میڈیکل رپورٹ کی تفتیشی مرحلے سے جوڑنا نہایت ہی ضروری ہے۔ ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر

     یونانی کو میڈیکل رپورٹ کی تفتیشی مرحلے سے جوڑنا نہایت ہی ضروری ہے۔ ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر

    یونانی اور آیورویدک دوا بنانے والی کمپنی آیوراِن ویدا ریمیڈیز نے اس کانفرنس کا انعقاد ممبئی کے اسلام جمخانہ میں کیا۔ تیسری رفاقتِ یونانی کانفرنس میں مہاراشٹر کے علاوہ دیگر ریاستوں کے حکماء اطباء تقسیم کار اور دواسازی کی صنعت سے وابستہ مختلف افراد نے شرکت کی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
    ممبئی: طب یونانی کے فروغ کیلئے ممبئی میں تیسری رفاقتِ یونانی کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔ یونانی اور آیورویدک دوا بنانے والی کمپنی آیوراِن ویدا ریمیڈیز نے اس کانفرنس کا انعقاد ممبئی کے اسلام جمخانہ میں کیا۔ تیسری رفاقتِ یونانی کانفرنس میں مہاراشٹر کے علاوہ دیگر ریاستوں کے حکماء اطباء تقسیم کار اور دواسازی کی صنعت سے وابستہ مختلف افراد نے شرکت کی۔ معروف دانشور اخترالواسع، سماجی خدمات گار ڈاکٹر پاٹنکر اور اسلام جمخانہ کے صدر یوسف ابراہانی نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی ۔ معروف معالج ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر نے کہاکہ طبِ یونانی کو میڈیکل رپورٹ کی تفتیشی مرحلے سے جوڑنا نہایت ہی ضروری ہے۔

    ڈاکٹر پاٹنکر نے کہاکہ وقت کے تقاضوں کے لحاظ سے میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر حکماء طباء یونانی طریقہ علاج سے علاج کریں تو لوگوں کو زیادہ فائدہ ہوگا۔ ڈاکٹر پاٹنکر نے یونانی پیتھی کو سائنٹفک ریسرچ سے جوڑنے پر بھی زور دیا۔ معروف اسکالر اخترالواسع نے بھی یونانی طریقہ علاج کی اہمیت و افادیت پر زور دیا۔ آیوراِن ویدا ریمیڈیزکمپنی کے بانی شعیب اکرم نے ممبئی میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں موجود طبیبوں اور دوافر وشوں کو طب یونانی سے وابستہ افراد کو طب یونانی کی ترقی کے کچھ گر بھی سمجھائے اور انہیں مشوروں سے نوازہ۔ آیوراِن ویدار یمیڈیز کی جانب سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں ماڈرن میڈیکل سائنس کے اس عہد میں یونانی طلب کو دیگر طریقہ ہائے علاج کے ہم پلہ بنانے کا عزم کیا گیا۔ اس کا نفرنس میں طب کے علاوہ دیگر شعبوں کی سر بر آوردہ شخصیات نے بھی شرکت کرتے ہوئے کانفرنس کو کامیاب بنایا۔آیوراِن ویدا کی جانب سے اب تک دو کانفرنسیز سہارنپور (یوپی)اور دہلی میں منعقد کی جاچکی ہیں۔

    اب تیسری رفاقت یونانی کا نفرنس کا اہتمام ممبئی میں اسلام جمخانہ میں کیا گیا۔ آیوراِن دیدار ریمیڈیز کے روح رواں محمد شعیب اکرم نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آیوراِن ویدا ادویات کی تیاری کا طریقہ دیگر دواساز کمپنیوں سے مختلف ہے جس کی اپنی خصوصیت وافادیت ہے۔ شعیب اکرم نے کہاکہ آیوران ویدا نے دواؤں کو جدید انداز میں اس طرح تیار کیا ہے کہ اس میں لوگوں کو رغبت پیدا ہو۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی نے 90ادویات تیار کی ہیں جن میں سے 60 پروڈکٹ بازار میں دستیاب ہیں۔

    راجیو گاندھی قتل کیس کے قصورواروں کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی کانگریس

    اجتماعی دعا کے ساتھ بھوپال کا چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع ہوا اختتام پذیر

    ان میں بہت سی دوائیں ایسی ہیں جنھیں دوسری کمپنیاں نہیں بناتی یا کم بناتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آیوران ویدا کمپنی نے ایسی کئی ادویات بنائی ہے۔ جن سے بڑی تعداد میں لوگ جھوجھ رہے ہیں اور ان دواؤں کی خاص بات ان دواؤں کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے۔ انہوں نے پروگرام میں غیر سندیافتہ اطباء و حکماء کی ٹریننگ کا وعدہ بھی کیا اور انہیں اس قابل بنانے کا اعلان کیا کہ وہ ماڈرن سائنس کی تشخیصی رہورٹوں کو پڑھ کر سمجھ سکیں اور اس لحاظ سے علاج کریں ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: