உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیوی نے کس کرتے وقت کاٹ دی شوہر کی زبان، کہا- بلکل بھی اچھا نہیں تھا وہ

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    دہلی میں ایک حاملہ بیوی نے بوسہ کرنے کے دوران جان بوجھ کر اپنے شوہر کی زبان کاٹ دی۔ اس وجہ سے 22 سالہ شخص تقریباََ آدھی زبان کھو بیٹھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      دہلی میں ایک حاملہ بیوی نے بوسہ لیتے وقت جان بوجھ کر اپنے شوہر کی زبان کاٹ دی۔ اس وجہ سے 22 سالہ شخص تقریباََ آدھی زبان کھو بیٹھا۔ پولیس نے اتوار کے روز بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کی رات باہری دہلی کے رنہولا علاقہ کا ہے۔
      مقامی لوگوں نے کہا کہ خاتون کو لگتا تھا کہ اس کا شوہر اچھا نہیں دکھتا اسلئے وہ اپنے شوہر سے خوش نہیں تھی۔ پولیس نے کہا کہ ان دونوں کی اکثر لڑائی ہوتی تھی۔ حادثہ کے روز بھی شوہر کی 22 سالہ حاملہ بیوی سے لڑائی ہوئی تھی۔ لیکن بعد میں دونوں میں مل گئے تھے۔ مگر جب انہوں نے کس کیا توحاملہ خاتون نے اس کی تقریباََ آدھی زبان کاٹ دی۔ پولیس کو متاثر شوہر کے والد نے اطلاع دی۔  فی الحال شخص کا سفدرجنگ اسپتال میں آپریشن کیا گیا ہے۔
      بیوی سے پوچھ گچھ میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنے شوہر سے بلکل بھی خوش نہیں تھی، بیوی کے مطابق اس کے اور اس کے شوہر میں کوئی بھی ایک جیسے چیز نہیں تھی۔ ان کے خیالات الگ تھے اور اسی کے سبب وہ اپنے شوہر کو بلکل پسند نہیں کرتی تھی۔
      لیکن ڈاکٹروں کے مطابق، یہ کہنا مشکل ہے کہ کیا وہ دوبارہ بول پائے گا یا نہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کو آئی پی سی کی دفعہ 326 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح ہوکہ اس دفعہ کے تحت عمر قید بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون 8 ماہ کی حاملہ ہے اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
      First published: