راجستھان: گاؤں میں شادی کی دعوت میں کھانے کے بعد 100 سے زیادہ ہو گئے بیمار، وجہ کیا ہے؟
شادی کی دعوت میں کھانوں کی انواع و اقسام ہوتی ہیں
چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راجکمار ڈانگی نے بتایا کہ جمعہ کی صبح تک ایک سو سے زیادہ لوگوں نے قے اور اسہال کی شکایت کرتے ہوئے مقامی سرکاری اسپتال کا دورہ کیا۔
شادی کی دعوت میں کھانوں کی انواع و اقسام ہوتی ہیں، جس کو جو چیز پسند آتی ہے، وہ اسے دل کھول کر کھاتا ہے۔ لیکن کبھی کبھی شادی کی خوشیاں غم میں بھی بدل جاتی ہے، اگر ایسا ہوتا ہے تو پورے ماحول میں درد و غم کی سے کیفیت کا احساس ہوتا ہے۔ صحت کے حکام نے جمعہ کو بتایا کہ راجستھان کے ضلع جھنجھنو کے ایک گاؤں میں شادی کی دعوت میں کھانے کے بعد 100 سے زیادہ لوگ بیمار ہو گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھانے میں زہر کھانے کا مشتبہ معاملہ جمعرات کو ادے پور وتی علاقے میں ایک شادی کی تقریب میں پیش آیا۔ چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راجکمار ڈانگی نے بتایا کہ جمعہ کی صبح تک ایک سو سے زیادہ لوگوں نے قے اور اسہال کی شکایت کرتے ہوئے مقامی سرکاری اسپتال کا دورہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ جب کہ ایک بہت سے مریضوں کو ابتدائی ادویات کے بعد گھر بھیج دیا گیا، وہیں 50 افراد اسپتال میں داخل ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔
ڈنگی نے کہا کہ تقریب میں پیش کی جانے والی مٹھائی کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔