ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آپ بھی خرید سکتے ہیں وزیر اعظم مودی کو ملنے والے تحائف ، اس دن ہوگی آن لائن نیلامی

اگر آپ اپنے ڈرائنگ روم کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ملنے والے تحائف سے سجانا چاہتے ہیں تو آپ انھیں گھر بیٹھے آن لائن نیلامی میں خرید سکتے ہیں۔ یہ نیلامی 14 ستمبرسے تین اکتوبر تک ہوگی ۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 11, 2019 09:47 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آپ بھی خرید سکتے ہیں وزیر اعظم مودی کو ملنے والے تحائف ، اس دن ہوگی آن لائن نیلامی
وزیر اعظم مودی کو ملے تحائف کی نیلامی شروع ، نمامی گنگے کو دی جائے گی رقم

اگر آپ اپنے ڈرائنگ روم کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ملنے والے تحائف سے سجانا چاہتے ہیں تو آپ انھیں گھر بیٹھے آن لائن نیلامی میں خرید سکتے ہیں۔ یہ نیلامی 14 ستمبرسے تین اکتوبر تک ہوگی ، جس میں وزیر اعظم مودی کے ملنے والے رنگا رنگ ، نایاب اور انوکھے تحائف خریدے جا سکیں گے۔ ان میں چاندی کی تلوار سے لے کر وزیرا عظم کی تھری ڈی امیج والی دستکاری تک شامل ہے۔ نیلامی سے ملنے والی رقم نمامی گنگے منصوبے میں خرچ کی جائے گی۔


ثقافت و سیاحت کے مرکزی وزیر پرہلاد پٹیل نے بدھ کے روز بتایا کہ یہاں نیشنل میوزیم آف آرٹ میں وزیر اعظم مودی کو ملنے والے تحائف میں سے 2772 چیزوں کو آن لائن نیلام کیا جارہا ہے۔ یہ نیلامی 14ستمبر سے ہوگی جو تین اکتوبر تک چلے گی اور اسے ایک ماہ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ نیلامی کے لیے تمام اشیاء کی محفوظ قیمت رکھی گئی ہے اور اس پر بولی لگائی جائے گی ۔ تحائف کی فروخت محفوظ قیمت سے کم قیمت پر نہیں ہوگی۔

First published: Sep 11, 2019 09:47 PM IST