ضمانت کی عرضی خارج ہونے کے بعد چدمبرم کو مزید تین دن حراست میں بھیجے جانے کی ہدایت
سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم: فائل فوٹو
جج آر بھانومتی اور جج اے ایس بوپنا کی بنچ نے ذیلی عدالت سے کہا کہ اگر چدمبرم کی ضمانت خارج کردی جاتی ہے تو انہیں مزید تین دن پولیس حراست میں رکھا جائے۔
سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو آج عبوری راحت دیتے ہوئے ضمانت کی عرضی خارج ہونے کی صورت میں انہیں مزید تین دن پولیس حراست میں ہی رکھے جانے کی ہدایت دی۔ عدالت عظمی نے چدمبرم کو ضمانت کے لئے ذیلی عدالت جانے کے لئے کہا اور اس پر آج ہی فیصلہ کرنے کی عدالت کو ہدایت بھی دی۔
جج آر بھانومتی اور جج اے ایس بوپنا کی بنچ نے ذیلی عدالت سے کہا کہ اگر چدمبرم کی ضمانت خارج کردی جاتی ہے تو انہیں مزید تین دن پولیس حراست میں رکھا جائے۔ چدمبرم کے وکیل کپل سبل نے بنچ سے درخواست کی کہ چدمبرم کو نظربندی میں رکھا جائے لیکن تہاڑ جیل نہ بھیجا جائے۔
عرضی میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں چدمبرم کو سی بی آئی حراست میں بھیجا گیا تھا۔ چدمبرم کے وکیل نے کہا کہ چدمبرم کو یا تو تین دن کے لئے عبوری ضمانت دے دی جائے یا ہاوس اریسٹ میں رکھا جائے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔