ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چدمبرم نے گاندھی - نہرو خاندان سے باہرکے 15 کانگریس صدورکے بتائے نام

چھتیس گڑھ میں جمعہ کو ایک انتخابی ریلی میں مودی نے کانگریس سے کہا تھا کہ وہ نہرو- گاندھی خاندان کے باہرکے کسی قابل کانگریسی کو پانچ سال کے لئے پارٹی کا صدر بنائیں۔

  • Share this:
چدمبرم نے گاندھی - نہرو خاندان سے باہرکے 15 کانگریس صدورکے بتائے نام
سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم: فائل فوٹو

سابق مرکزی وزیرپی چدمبرم نے کانگریس کو نشانہ بنانے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی پرپلٹ وار کرتے ہوئے انہیں نہرو- گاندھی خاندان کے علاوہ پارٹی کے صدر بنے لیڈروں کا نام بتاتے ہوئے پارٹی کی وراثت کی یاد دلائی۔ چدمبرم نے وزیراعظم سے کہا کہ اب وہ اپنے دوراقتدار کے دوران ہوئے رافیل سودہ، بے روزگاری اورکسانوں کی خود کشی پراظہار خیال کریں۔


چھتیس گڑھ میں جمعہ کو ایک انتخابی ریلی میں مودی نے کانگریس سے کہا تھا کہ وہ نہرو- گاندھی خاندان کے باہرکے کسی قابل کانگریسی کو پانچ سال کے لئے پارٹی کا صدر بنائیں۔ چدمبرم نے مسلسل ٹوئٹ کرکے صدور کے نام بتائے اورکہا کہ کانگریس کو آزادی کے بعد بابا صاحب بھیم راوامبیڈکر، لال بہادر شاستری، کے کامراج اورمنموہن سنگھ جیسے جنرل پس منظرکے لیڈروں اورآزادی سے پہلے کئی دیگرہزاروں لیڈروں پرفخرہے۔


انہوں نے کہا کہ "وزیراعظم مودی کی یاد داشت صحیح کرنے کے لئے 1947 کے بعد کانگریس صدور میں آچاریہ کرپلانی، پٹابھی سیتارمیا، پروشوتم داس ٹنڈن، یو این دھیبر، سنجیو ریڈی، سنجیویا، کامراج، نجلنگپا، سی سبرامنیم، جگجیون رام، شنکردیال شرما، ڈی کے برووا، برہمانند ریڈی، پی وی نرسمہا راو اورسیتا رام کیسری ہیں"۔


یہ بھی پڑھیں:  جمہوریت نے کسی ایک خاندان کوٹھیکا نہیں دیا، وزیراعظم مودی کی کانگریس پرشدید تنقید

یہ بھی پڑھیں:   پی چدمبرم نے پارٹی کو دیئے وہ تین مشورے، جس سے بی جے پی کو الیکشن میں ڈرایا جاسکتا ہے

یہ بھی پڑھیں:    راہل گاندھی کا نام وزیراعظم امیدوار کے طور پر اعلان نہیں کرے گی کانگریس: پی چدمبرم

یہ بھی پڑھیں:          رافیل سودہ پر وزیر اعظم مودی کی خاموشی سے بڑھ رہا ہے شک: شیوسینا

یہ بھی پڑھیں:    ہندوستان کے دشمنوں کیلئے کرارا جواب ہے آئی این ایس ارہنت : وزیر اعظم مودی
First published: Nov 17, 2018 04:01 PM IST