ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

پدم بھوشن پر پی ڈی پی لیڈر نےکہا- 'جموں وکشمیرکو پاکستان-امریکہ نے بھی تسلیم کیا ہندوستان کا اٹوٹ حصہ

ہارورڈ یونیورسٹی (Harvard University) سے تعلیم حاصل کرنے والے پی ڈی پی لیڈر مظفر حسین بیگ (Muzaffar Hussain Beg)  سال 2005 میں جموں وکشمیر (Jammu and Kashmir) میں غلام نبی آزاد (Ghulam Nabi Azad) کی حکومت میں نائب وزیراعلیٰ بنے تھے۔

  • Share this:
پدم بھوشن پر پی ڈی پی لیڈر نےکہا- 'جموں وکشمیرکو پاکستان-امریکہ نے بھی تسلیم کیا ہندوستان کا اٹوٹ حصہ
مظفر حسین بیگ نےکہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جموں وکشمیرکو آئین کے مطابق تمام حقوق دیا جانا ٓچاہئے۔

سری نگر: پدم بھوشن کےلئے نامزد کئے گئے پی ڈی پی لیڈر مظفر حسین بیگ (PDP Leader Muzaffar Hussain Beg) نے اتوارکو جموں میں کہا کہ یہ اعزاز مجھے نہیں بلکہ یہ جموں وکشمیر کےلوگوں کو دیا گیا ہے۔ پی ڈی پی لیڈر مظفر حسین بیگ نےکہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک کی جتنی ریاستیں ہیں، ان کے ساتھ ساتھ اور ان سے بھی ایک قدم آگے جموں وکشمیر میں ترقی ہو، یہاں کےلوگوں کے حقوق محفوظ رہیں اور ہم اس ملک کا حصہ جیسے تھے، اس سے بھی مضبوط حصہ بن کر رہیں۔  ہارورڈ یونیورسٹی (Harvard University) سے تعلیم حاصل کرنے والے پی ڈی پی لیڈر مظفر حسین بیگ (PDP Leader Muzaffar Hussain Beg) سال 2005 میں جموں وکشمیر (Jammu and Kashmir) میں غلام نبی آزاد (Ghulam Nabi Azad) کی حکومت میں نائب وزیراعلیٰ بنے تھے۔ وہ 2014 میں بارہمولہ (Baramulla) سیٹ سے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔




پاکستان اور امریکہ نے مانا کشمیر کو ہندوستان کا حصہ

مظفر حسین بیگ نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں کبھی کوئی ریفرنڈم نہیں ہوسکتا۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ جموں وکشمیر کی خود مختاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اس کا مطلب ہےکہ انہوں نے اعتراف کیا ہےکہ جموں وکشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔ مظفر حسین بیگ نےکہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جموں وکشمیر کو آئین کے مطابق سبھی حقوق دیئے جانے چاہئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی فائل فوٹو۔(تصویر:اے ایف پی)۔


141 ہستیوں کو دیئے گئے پدم ایوارڈ

واضح رہےکہ 71 ویں یوم جمہوریہ سے قبل ہفتہ کو پدم ایوارڈ کا اعلان کیا گیا، جس میں اس سال 71 ویں جشن جمہوریہ کے موقع پر 7 اہم ہستوں کو پدم وبھوشن کے لئے منتخب کیا گیا جبکہ پدم بھوشن کے لئے 16 اور پدم شری کے لئے 118 لوگ منتخب کئےگئے۔ سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی، سشما سوراج اور جارج فرنانڈیس، مکے باز میری کوم اور ماریشس کے سابق وزیراعظم انرودھ جگناتھ سمیت 7 ہستیوں کو ہفتہکو پدم وبھوشن سے سرفراز کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
First published: Jan 26, 2020 06:49 PM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

     
  • Total Confirmed

    6,761

     
  • Cured/Discharged

    515

     
  • Total DEATHS

    206

     
Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,205,144

     
  • Total Confirmed

    1,682,220

    +78,568
  • Cured/Discharged

    375,093

     
  • Total DEATHS

    101,983

    +6,291
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres