نئی دہلی: شمالی ہندوستان میں کہرے کا قہر نظر آنے لگا ہے اور اس کی وجہ سے آئے روز سڑک حادثات ہو رہے ہیں۔ سردیوں کے موسم میں گھنے کہرے کی وجہ سے کچھ شمالی ریاستوں میں پیر کو گاڑیوں کے حادثات میں کم از کم 11 افراد کی دردناک موت ہو گئی اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ اتر پردیش کے چار اضلاع میں جہاں آٹھ لوگوں کی موت ہوئی جبکہ پنجاب میں تین لوگوں کی موت ہوئی۔
یوپی کے علی گڑھ ضلع میں 18 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ اسی وقت ہاپوڑ-لکھنؤ شاہراہ پر ایک شخص کی موت ہوگئی جب کہ گڑھ مکتیشور علاقے میں ایک وین ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد پلٹ گئی، جس کی وجہ سے 10 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور اتوار کی دیر رات ایک شخص کی موت ہوگئی۔
پیر کی صبح اس علاقے میں چھ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر اوریا میں ٹرک کی بس سے ٹکر سے تین افراد کی موت ہو گئی۔ اٹاوہ میں ایک پک اپ ٹرک نے بائک کو ٹکر مار دی، ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔
کار حادثے میں ٹک ٹاک اسٹار کا محض 21 سال کی عمر میں انتقال
اسی دوران، پنجاب میں نابھہ-ملیر کوٹلا روڈ پر ایک ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے 3 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ ملوٹ-بٹھنڈہ ہائی وے پر 8 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ شہر میں کل یعنی پیر کی صبح گھنی دھند چھائی رہی جس کی وجہ سے حد نگاہ 150 میٹر رہ گئی۔ یہ اس سیزن کا پہلا واقعہ تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔