ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں وکشمیر: امرناتھ یاترا کے راستے پرملا پاکستانی سرنگ، حکومت نےامرناتھ یاتریوں کوواپس بلایا

جموں وکشمیرمیں بگڑتے حالات کو دیکھتے ہوئےمرکزی حکومت نے سبھی امرناتھ یاتریوں کوواپس بلانے کافیصلہ کیا ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: امرناتھ یاترا کے راستے پرملا پاکستانی سرنگ، حکومت نےامرناتھ یاتریوں کوواپس بلایا
مودی حکومت نےاحتیاطاً امرناتھ یاتریوں کو واپس بلا لیا ہے۔

جموں وکشمیرمیں بارودی سرنگ ملنے کے بعد مرکزی حکومت نے سبھی امرناتھ یاتریوں کوواپس بلانےکا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے سبھی سیاحوں کوجموں وکشمیرسے واپس لوٹنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ امرناتھ  یاترا کے راستے سے ہندوستانی فوج نے امریکی اسپائنر رائفل ایم -24  برآمد کی ہے۔ اس کےعلاوہ راستے سے پاکستان میں تعمیرشدہ کئی بارودی سرنگ بھی ملی ہیں۔


ہندوستانی فوج نے بیان جاری کرکےبتایا ہےکہ فی الحال علاقے میں آپریشن جاری ہےاوردیگربارودی سرنگوں کے ملنے کا بھی خدشہ ہے۔ ہندوستانی فوج نےجمعہ کوایک پریس کانفرنس کرکےبتایا کہ دہشت گردوں نےامرناتھ یاترا کونشانہ بنانےکا پلان بنایا ہوا تھا، اسی کی چھان بین کےتحت یاترا کے راستے سے پاکستان میں بنائی گئی بارودی سرنگ برآمد ہوئی ہیں۔


لیفٹیننٹ جنرل کےجےایس ڈھلن نےبتایا کہ ایک پاکستان نے بارودی سرنگ برآمد کی گئی ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہےکہ پاکستانی آرمی ابھی بھی دہشت گردوں کا ساتھ دے رہی ہے، ہم اس بات کواب اوربرداشت نہیں کریں گے۔




پاکستانی آرمی وادی میں نہیں چاہتی  امن وامان

آرمی کی پریس کانفرنس میں ڈھلن کے ساتھ ڈی جی پی دلباغ سنگھ اورسی آرپی ایف کے آئی جی ذوالفقارحسن بھی موجود تھے۔ ڈھلن نےکہا کہ پاکستانی آرمی وادی میں امن وامان خراب کرنےکےارادے سےاس طرح دہشت گردوں کا ساتھ دے رہی ہے۔ حالانکہ ہندوستانی فوج نے واضح کیا ہے کہ امرناتھ یاترا کےعلاقے میں ابھی بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈھلن کے مطابق فی الحال فوج کا نشانہ جیش محمد اورلشکرطیبہ جیسی تنظیموں کو وادی میں جڑسے ختم کرنا ہے۔

amarnath-yatra

سال 2017 میں ہوا تھا دہشت گردانہ حملہ

واضح رہے کہ اگست 2017 میں دہشت گردوں نے امرناتھ یاتریوں کی بس پرحملہ کیا تھا۔ اس میں 7 عقیدتمندوں کی موت ہوگئی جبکہ 32 دیگرزخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں 6 خواتین شامل تھیں۔ اس حملے کے دوران دوحملہ آوربائک سے آئے تھے۔ دہشت گردوں نے پہلے پولیس کی بختربند گاڑی پرحملہ کیا۔ جب پولیس نے جوابی گولی ہ باری کی تودہشت گرد اندھا دھند گولیاں چلاتے ہوئے فرارہوگئے۔ عقیدتمند امرناتھ غارکے درشن کرکے واپس لوٹ رہےتھے۔
First published: Aug 02, 2019 04:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading