ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن کو رہا کر سکتا ہے پاکستان، رکھی یہ شرط!۔

پاکستانی فضائیہ کے حملے کا جواب دینے کے دوران ہندوستانی فضائیہ کا ایک مگ 21 طیارہ پاکستان کی سرحد کے اندر حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس طیارہ کے پائلٹ ابھینندن کو پاک فوج نے اپنی حراست میں لے لیا۔

  • Share this:
ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن کو رہا کر سکتا ہے پاکستان، رکھی یہ شرط!۔
ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن کو رہا کر سکتا ہے پاکستان، رکھی یہ شرط!۔

ہندوستانی فضائیہ کے جانباز پائلٹ ابھینندن کو پاکستان رہا کرنے کو تیار ہو گیا ہے ، لیکن اس کے لئے اس نے ہندوستان کے سامنے ایک شرط رکھی ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ حالات معمول ہوئے تو وہ ہندوستانی پائلٹ ابھینندن کو رہا کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا یہ بیان تب آیا ہے جب پاکستان نے اپنے ائیر اسپیس میں ہندوستان کے دو جنگی طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔


آپ کو بتا دیں کہ بدھ کے روز  پاکستانی فضائیہ کے حملے کا جواب دینے کے دوران ہندوستانی فضائیہ کا ایک مگ 21 طیارہ پاکستان کی سرحد کے اندر حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس طیارہ کے پائلٹ ابھینندن کو پاک فوج نے اپنی حراست میں لے لیا۔ پہلے پاکستان نے دو ہندوستانی پائلٹوں کو گرفتار کرنے کی بات کہی تھی لیکن اس کے بعد پاکستانی فوج نے بتایا کہ ایک ہی ہندوستانی پائلٹ ان کے قبضے میں ہے۔


بدھ کو پاکستانی فضائیہ نے ہندوستان کی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ہندوستانی ائیر اسپیس میں دراندازی کی تھی جس کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے جموں کے راجوری میں پاکستان کا ایک ایف 16 جنگی طیارہ مار گرایا تھا۔ حالانکہ پاکستان واضح طور پر اس سے انکار کر رہا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے آئی بڑی خبر، فوجی سربراہ باجوہ کو ستا رہا ہے ہندوستان کے جوابی حملے کا ڈر!۔
First published: Feb 28, 2019 01:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading