ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پاکستان کے ہائی کمشنر وزارت خارجہ میں طلب، اڑی حملے سے متعلق ثبوت پیش کئے گئے

وزارت خارجہ نے اڑی حملے میں پاکستان سے درانداز دہشت گردوں کے ملوث ہونے سے متعلق ثبوت آج پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کر کے ان کے حوالے کئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 27, 2016 06:41 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پاکستان کے ہائی کمشنر وزارت خارجہ میں طلب، اڑی حملے سے متعلق ثبوت پیش کئے گئے
وزارت خارجہ نے اڑی حملے میں پاکستان سے درانداز دہشت گردوں کے ملوث ہونے سے متعلق ثبوت آج پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کر کے ان کے حوالے کئے۔

نئی دہلی۔ وزارت خارجہ نے اڑی حملے میں پاکستان سے درانداز دہشت گردوں کے ملوث ہونے سے متعلق ثبوت آج پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کر کے ان کے حوالے کئے۔ جموں و کشمیر کے اڑي سیکٹر میں فوج کے کیمپ پر دہشت گردانہ حملے کے بعد سیکرٹری خارجہ ایس جے شنكر نے پاکستانی ہائی کمشنر کو دوسری بار طلب کیا ہے۔ گذشتہ اٹھارہ ستمبر کو اس حملے میں 18 جوان شہید اور اتنے ہی زخمی ہوئے تھے۔


وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ مسٹر جےشنكر نے مسٹر باسط کو طلب کرکے انہیں دہشت گردوں کو ہندستان میں دراندازہونے میں مدد کرنے والے پاکستانیوں سے متعلق تفصیلات حوالے کیں۔ پاکستانی ہائی کمشنر کو وہاں کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے اس بیان کے ایک دن بعد طلب کیا گیا ہے جن میں انہوں نے یہ الزام لگایا تھا کہ ہندستان نے پاکستان کی شبییہ بگاڑنے کے لئے یہ حملہ خود ہی کرایا تھا۔

First published: Sep 27, 2016 06:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading