ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کرپال کی لاہور کی جیل میں پر اسرار حالت میں موت، ہندستان کا جسد خاکی واپس کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی۔ امور خارجہ کی وزارت نے آج اسلام آباد میں قائم مقام ہائی کمشنر سے کہا ہے کہ لاہور جیل میں مرنے والے ہندوستانی شہری کا جسد خاکی جلد از جلد ملک واپس لانے کے لئے پاکستانی دفتر خارجہ میں اعلی سطح کے افسر سے بات کریں۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 13, 2016 03:30 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کرپال کی لاہور کی جیل میں پر اسرار حالت میں موت، ہندستان کا جسد خاکی واپس کرنے کا مطالبہ
نئی دہلی۔ امور خارجہ کی وزارت نے آج اسلام آباد میں قائم مقام ہائی کمشنر سے کہا ہے کہ لاہور جیل میں مرنے والے ہندوستانی شہری کا جسد خاکی جلد از جلد ملک واپس لانے کے لئے پاکستانی دفتر خارجہ میں اعلی سطح کے افسر سے بات کریں۔

نئی دہلی۔  امور خارجہ کی وزارت نے آج اسلام آباد میں قائم مقام ہائی کمشنر سے کہا ہے کہ لاہور جیل میں مرنے والے ہندوستانی شہری کا جسد خاکی جلد از جلد ملک واپس لانے کے لئے پاکستانی دفتر خارجہ میں اعلی سطح کے افسر سے بات کریں۔ 50 سالہ کرپال سنگھ کی پر اسرار حالات میں لاہور کی جیل میں موت ہوگئی ہے۔ جہاں وہ 20 سال سے قید تھا ۔


کرپال 1992 میں واگہ بارڈر پار کرکےپاکستان میں داخل ہوگیا تھا جہاں اسے گرفتار کرلیا گیا تھا اور پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے کیس میں اسے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ امور خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے یہاں بتایا ہے کہ اسلام آباد میں قائم مقام ہائی کمشنر قیدی کی موت کے سبب اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ وغیرہ کے بارے میں اطلاعات حاصل کریں گے۔


میڈیا کی اطلاعات کے مطابق کرپال سنگھ پیر کی صبح کوٹ لکھپت جیل کی اپنی کوٹھری میں مردہ پایا گیا تھا۔ اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے لاہور کے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ قبل ازیں 2013 میں موت کی سزا پائے ہوئے سربجیت سنگھ کو کوٹ لکھپت جیل میں ساتھی قیدیوں نے حملہ کرکے مارڈالا تھا۔

First published: Apr 13, 2016 03:20 PM IST