உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بی ایس ایف نے تباہ کیا بنکر ، تو پاکستانی رینجرس نے کی فائرنگ بند کرنے کی فریاد

     بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی طرف سے جاری جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ہندوستانی فوج معقول جواب دے رہی ہے۔

    • Share this:
      سری نگر : بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی طرف سے جاری جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ہندوستانی فوج معقول جواب دے رہی ہے۔ بی ایس ایف نے جوابی کارروائی میں پاکستانی فوج کا ایک بنکرتباہ کردیا ، جس میں ایک ٹروپر کی موت بھی ہوگئی ہے۔ بی ایس ایف نے اتوار کو اطلاع دی کہ پاکستانی رینجرس نے فون کرکے ان سے جوابی کارروائی بند کرنے کی فریاد کی ہے۔
      بی ایس یاف نے 19 سکینڈ کا ایک تھرمل امیجری فوٹیج بھی جاری کیا ہے ، جس میں پاکستانی بنکر تباہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان کی طرف سے سرحد پر گولہ باری جاری ہے۔
      بی ایس ایف کے ترجمان کے مطابق رینجرس نے جموں بی ایس ایف فارمیشن کو اتوار کو فون کیا اور جوابی کارروائی روکنے کی فریاد کی۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ پاکستانی فوج کےذریعہ بین الاقوامی سرحد پر کسی اشتعال انگیزی کے بغیر گولہ باری کی گئی ، جس کے بعد انہیں معقول جواب دیا گیا ، جس کے بعد پاک رینجرس نے بی ایس ایف سے یہ فریاد کی ہے۔

      First published: