پاکیزہ آنچل، ہُما اور مہکتا آنچل کے مدیر خالد مصطفٰی صدیقی کا انتقال ہوگیا ہے ۔ وہ طویل عرصہ سے علیل تھے ۔ ان کی نماز جنازہ پنج پیران ، بستی حضرت نظام الدین میں آج دوپہر میں ادا کی جائے گی۔ خالد صدیقی سابق ممبر پارلیمنٹ اور صحافی شاہد صدیقی کے بڑے بھائی تھے ۔ خالد صدیقی نے پاکیزہ آنچل کے ذریعہ معاشرے کی کافی رہنمائی کی ۔ علاوہ ازیں ہما رسالے کو اردو کے حوالے سے کئی جاندار شماروں کے لئے بھی جانا جاتا رہا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔