پاکستانی فوج نے پھرکی نوشیرا سیکٹر میں سیزفائرکی خلاف ورزی
پاکستان نے جموں وکشمیر میں ایک بار پھرسیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہندوستانی فوج بھی جوابی کارروائی کررہی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 31, 2018 10:03 PM IST

علامتی تصویر
پاکستان نے جموں وکشمیر میں ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس بار پاکستان نے راجوری ضلع کے نوشیرا ایل او سی کو نشانہ بنایا ہے۔ ہندوستانی فوج بھی جوابی کارروائی کررہی ہے۔
واضح رہے کہ مئی 2018 کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہوئے اعلیٰ سطحی بات چیت کے بعد سرحد پر سیز فائر کے واقعات میں کمی واقع ہوئی تھیں۔ مئی 2018 تک لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان کی طرف سے سیز فائر خلاف ورزی کے معاملے تقریباً 1250 تھے۔ سال 2017 میں ایسے واقعات کی تعداد 971 تھی۔
قابل ذکر ہے کہ حادثات کے سبب ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم او)کے درمیان 2003 کے سیز فائر معاہدہ کو پوری طرح سے نافذ کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔