پاکستان نے پھر کی سیزفائر کی خلاف ورزی، پونچھ میں مسلسل دوسرے دن کی فائرنگ
جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی فورسز نے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 07, 2020 01:07 PM IST
جموں: منگل کے روز جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی فورسز نے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ دفاعی ترجمان نے بتایا "منگل کےروز صبح قریب آٹھ بجے پاکستان نے پونچھ ضلع کے مانکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب چھوٹے ہتھیاروں سے گولی باری کرکے مورٹار داغ کر بغیر کسی اکساوے کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے کہا ، "ہندستانی فوج اس کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔" اس سے قبل پیر کے روز ، پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب مانکوٹ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی تھی اور مورٹار داغے تھے۔
اس نے گزشتہ جمعہ کو سندربنی۔ نوشیرا سیکٹرمیں بھی فائرنگ کی تھی جس میں چھ سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔