உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان نے پھر کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، اکھنور سیکٹر میں پوری رات جاری رہی فائرنگ

    ہندوستانی فوجی: فائل فوٹو

    ہندوستانی فوجی: فائل فوٹو

    جموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹر میں کل رات 8:45 سے چل رہی فائرنگ آج صبح تک جاری رہی۔

    • Share this:
      جموں و کشمیر میں پاکستانی فوج نے پھر سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔ اکھنور سیکٹر میں کل رات 8:45 سے چل رہی فائرنگ آج صبح تک جاری رہی۔ پاکستانی فوج نے مسلسل فائرنگ  کے ساتھ مارٹر بھی داغے۔  ہندوستانی فوج بھی پاکستان کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔
      آپ کو بتا دیں کہ پیر کی صبح بھی پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ حالاںکہ یہ فائرنگ صبح 7:15 تک بند ہو گئی تھی۔
      قابل غور ہے کہ پلوامہ خود کش دھماکے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحدوں پر تناؤ مزید بڑھ جانے کے باعث سرحدی علاقوں کے لوگوں میں خوف وہراس پیدا ہوا ہے۔ کئی بستیوں کے مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

      First published: