دہلی : دہلی کے كانسٹی ٹيوشن کلب میں ان دنوں پاکستانی اشیا کی نمائش کی جارہی ہے، جہاں کافی تعداد میں لوگ پہنچ رہے ہیں۔ اس نمائش کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پاکستان سے آئے لوگ اپنا سب سے بہترین کلیکشن لائے ہے ۔
ڈیزائنر کپڑے اور خوبصورت زیورات ہی نہیں دہلی کے كانسٹی ٹيوشن میں لگی پاکستانی اشیاء کی نمائش میں ہر وہ چیز موجود ہے ، جو آپ کی نگاہوں کو اپنی جانب کھینچ ہی لے گی۔
گزشتہ کئی دنوں سے جاری نمائش میں لوگوں کی کافی بھیڑ نظر آ رہی ہے۔ دہلی میں شدید گرمی کی وجہ سے شام کے وقت یہاں کافی بھیڑ رہتی ہے ۔

خاص طور پر خواتین کو پاکستانی سامان کافی پسند آ رہے ہیں اور وہ ان کی بے حد تعریف بھی کرتی نظر آرہی ہیں ۔

وہیں یہاں لوگ پاکستانی نان ویج کھانوں کا بھی ذائقہ لے رہے ہیں۔

سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔