ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

پاکستان نے جموں۔کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں کی فائرنگ، ایک جوان شہید 2 زخمی

پاکستان(Pakistan) کی جانب سے صبح سے ہی فائرنگ کی جارہی ہے۔ پاکستان کی طرف سے ہوئی فائرنگ میں ایک جوان شہید ہوگیا ہے جبکہ دو جوان شدید طور سے زخمی ہو گئے ہیں۔

  • Share this:
پاکستان نے جموں۔کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں کی فائرنگ، ایک جوان شہید 2 زخمی
فائل فوٹو

جموں۔کشمر (Jammu-Kashmir) کے پونچھ می پاکستان(Pakistan) کی جانب سے صبح سے ہی فائرنگ کی جارہی ہے۔ پاکستان کی طرف سے ہوئی فائرنگ میں ایک جوان شہید ہوگیا ہے جبکہ دو جوان شدید طور سے زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی جوانوں کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔


جانکاری کے مطابق پاکستان کی طرف سے صبح سے ہی پونچھ ضلع کے کرنی سیکٹر کے شاہ پور کے پاس ایل او سی پر فائرنگ کی جارہی ہے۔ پاکستان کی طرف سے جاری فائرنگ کی زد میں آنے سے ایک جوان کی موت ہوگئی جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے ہندستانی ٹھکانوں پر مورٹار سے بھی حملہ کیا گیا ہے۔ ہندستانی فوج بھی پاکستان کی ہر گولی کا جواب دے رہی ہے۔


پاکستان کی جانب سے مسلسل دوسرے دن جموں۔کشمیر (Jammu Kashmir کے پونچھ (Poonch) ضلع میں لائن آف کٹرول (LoC) پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جارہی ہے۔ پاکستانی فوج (Pakistan Army) نے جمعے کو قصبہ اور کیرنی سیکٹر میں گولی باری کی۔ اس دوران ہندستانی احاطے میں مورٹار سے گولے داغے جارہے ہیں۔ ہندستانی فوج (Pakistan Army) اس کا منھ توڑ جواب بھی ے رہی ہے۔ جمعے کو ہوئی فائرنگ میں پاکستان کی گولی باری میں اری میں ایک 40 سالہ خاتون کی موت ہوگئی تھی۔ساتھ ہی سیکڑوں لوگ ایل او سی سے متصل علاقوں میں واقع گاؤں میں اپنے گھر خالی کرکے محفوظ مقام پر چلے گئے ہیں۔


معلومات کے مطابق ، پاک فوج کی جانب سے جمعہ کے روز قصبے اور کرنی سیکٹر میں ہندستانی فوج کی چوکیوں اور شہری ایریا کو نشانہ بناکر فائرنگ کی جارہی ہے۔ ہندستانی فوج کی طرف سے پاکستان کو کرارا جواب دیا رہا ہے۔
کشمیر میں ہندستان۔پاکستان پر گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل گولی باری (Heavy Shelling on LoC) ہورہی ہے۔ پاکستان کی ان حرکتوں کا ہندستانی فوج (Indian Army) منھ توڑ جواب دے رہی ہے لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ ہندستان کی جانب سے ہو رہی جوابی کارروائی سے پاکستانی فوج(Pakistan Army) ڈر گئی ہے۔ ایسے میں پاکستانی فوج مقامی مولویوں سے اسپیکر کے ذریعے اپیل کروا رہی ہے کہ وہ گولی باری روکے۔ جمعہ کی صبح سے ہی یہ اپیل جاری ہے۔

پاکستان کا ہتھکنڈا
کہا جارہا ہے کہ یہ پاکستان کی چال ہے۔ دراصل پاکستان کے کئی فوجی سرحد پر ہندستان کی جانب سے ہورہی جوابی کارروائی میں زخمی ہو گئے ہیں۔ ایسے میں وہ زخمی فوجیوں کو سرحد سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج یہ ہتھکنڈا پہلے بھی کئی مرتبہ آزما چکی ہے۔ مقامی لوگوں کی اپیل کے بعد جیسے ہی فائرنگ رکے گی انہیں اپنے زخمیوں کو اسپتال میں شفٹ کرنے کا موقع مل جائے گا۔ ایسا پہلے نیلم ویلی اور حاجی پیر میں ہوچکا ہے۔
مسلسل ہو رہی ہے فائرنگ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندستان کی حاجی پیر، نیلم ویلی اور پونچھ کے اس پار زبردست جوابی کارروائی جاری ہے۔ گزشتہ رات منکوٹ سیکٹر اور مینڈھر میں پاک فوج نے منی آڑتیلری کا استعمال کرکے گولے داغے تھے جس کا جواب ہندستانی فوج دے رہی ہے۔
First published: Jun 14, 2020 11:49 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading