ہندوستان اور پاکستان میں دیر پا امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل پیشگی ضرورت : باسط
نئی دہلی : پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے آج کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو جلد حل کیا جائے کیونکہ جنوبی ایشیا میں دیر پا امن کے لئے یہ ایک پیشگی ضرورت کی حیثیت رکھتا ہے۔
نئی دہلی : پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے آج کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو جلد حل کیا جائے کیونکہ جنوبی ایشیا میں دیر پا امن کے لئے یہ ایک پیشگی ضرورت کی حیثیت رکھتا ہے۔
نئی دہلی : پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے آج کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو جلد حل کیا جائے کیونکہ جنوبی ایشیا میں دیر پا امن کے لئے یہ ایک پیشگی ضرورت کی حیثیت رکھتا ہے۔ مسٹر باسط نے یہاں پاکستان ہائی کمیشن میں افطار پارٹی میں مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر دونوں ملکوں کے بیچ ایک مسئلہ ہے جسے دونوں تسلیم بھی کرتے ہیں لہذا اسے حل کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے بہر حال نامہ نگاروں کی طرف سے پوچھے جانے پر بھی آج جنوبی کشمیر میں سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ضلع پلوامہ کے پانپور علاقے میں ہفتہ کی سہ پہر سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے قافلے پر گھات لگاکر کئے جانے والے جنگجویانہ حملے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جس میں ایک افسر سمیت 8 اہلکار ہلاک اور 20 جوان زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد جنگجوؤں کے خلاف فالو اپ آپریشن میں دونوں جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔