نئی دہلی۔ کشمیر کے اڑی میں ایک فوجی اڈے پر ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملے سے دو ہمسایوں کے بیچ کشیدگی کے دوران آج ہندستان نے سخت پیغام رسانی کے لئے پاکستان کے ہائی کمشنر عبد الباسط کو وزارت خارجہ میں طلب کیا ۔ وزارت خارجہ کے باقاعدہ ترجمان وکاس سوروپ نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے پاکستان کے ہائی کمشنر عبد الباسط کو وزارت خارجہ میں طلب کیا ۔
یہ طلبی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حکومت ہند 18 ستمبر کے اس واقعے کا منھ توڑ جواب دینے کے لئے سخت دباو میں ہے جس میں دہشت گردوں نے کشمیر کے اڑی میں ایک فوجی اڈے پر فدائی حملہ کر کے 18 فوجی جوانوں کو شہید کر دیا تھا۔
اس سال پاکستان نے 70 سے زیادہ بار دراندازی کی کوشش کی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ وہ پاکستان کو دہشت گردوں کا ڈی این اے بھی دستیاب کرا سکتا ہے۔ باسط کو بلا کر یاد دلایا گیا کہ پاکستان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی زمین کا استعمال دہشت گردی پھیلانے کے لئے نہیں کرے گا۔ باسط کو بلا کر بتایا گیا کہ کون سے راستے سے دہشت گرد اندر آئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔