نئی دہلی : وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ جموں و کشمیر میں جھڑپوں کے دوران دہشت گردوں کو شہ دینے کے لئے پتھر پھینکنے والے نوجوانوں کو منصوبہ بند حکمت عملی کے تحت پاکستان سے سوشل میڈیا کے ذریعے بھڑکایا جا رہا ہے اور ملک کے نوجوانوں کو اس بہکاوے میں نہیں آنا چاہئے۔ لوک سبھا میں وقفہ صفر میں ترنمول کانگریس کے سوگت رائے نے جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم کے وقت نوجوانوں کو ان کے گھروں میں رہنے کے ریاستی پولیس ڈائریکٹر جنرل کے مشورہ سے متعلق معاملہ اٹھائے جانے پر مسٹر راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وہاں نوجوانوں کو پاکستان سے فیس بک اور وهاٹس ایپ کے ذریعے بھڑکایا جا رہا ہے۔ کچھ نوجوان اس بہکاوے میں آ جاتے ہیں اور تصادم کے دوران دہشت گردوں کو نکالنے کے لئے سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے دراندازی اور وہاں سےکی جانے والی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ ہمارے نوجوانوں کو بھی اب گمراہ کیا جا رہا ہے، اس لئے ہمارے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے چلائی جا رہی پاکستان کی سازش میں نہیں پھنسنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کچھ فیس بک اور وهاٹس ایپ گروپ چلائے جا رہے ہیں جو صرف کشمیری نوجوانوں کو بھڑکانے میں مصروف ہیں۔ مسٹر راجناتھ سنگھ نے ایوان کو یقین دلایا کہ دہشت گردی سے سلامتی دستے ویسے ہی نمٹ رہے ہیں جیسے ان سے نمٹا جانا چاہئے۔ فوج اور نیم فوجی دستوں کے جوان دہشت گردوں کو کرارا جواب دے رہے ہیں اور آگے بھی ان سے اسی طرح نمٹا جائے گا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔