اپنا ضلع منتخب کریں۔

    وادی میں لوگوں کو بھڑکا رہے علاحدگی پسند، پاکستان سے ہو رہی ہے فنڈنگ: راج ناتھ سنگھ

    وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

    وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

    وزیر داخلہ نے علاحدگی پسندوں پر کشمیر کے لوگوں کو تشدد کے لئے اکسانے کا بھی الزام لگایا

    • Share this:
      وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور اس کے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کا وسیع ڈھانچہ ابھی موجود ہے۔ انہوں نے کشمیر میں دہشت گردوں اور علاحدگی پسندوں کو سرحد پار سے ہو ہی فنڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے علاحدگی پسندوں پر کشمیر کے لوگوں کو تشدد کے لئے اکسانے کا بھی الزام لگایا۔

      وزیر داخلہ نے ٹویٹ کے ذریعہ دہشت گردی کو لے کر پاکسان پر تنقید کی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ’’ پاکستان اور مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں ٹریننگ کیمپوں، لانچنگ پیڈوں اور کمیونکیشن کنٹرول اسٹیشنوں کی شکل میں دہشت گردی کے ڈھانچے ابھی بھی موجود ہیں۔ کشمیر میں دہشت گردوں اور علاحدگی پسندوں کو سرحد پار سے ہو رہی فنڈنگ بھی تشویش کا موضوع ہے‘۔

      راج ناتھ سنگھ نے کشمیر میں کشیدگی کے لئے علاحدگی پسندوں کو ذمہ دار بتاتے ہوئے لکھا، ’’ علاحدگی پسند کشمیر میں لوگوں کے بیچ ہندوستان- مخالف جذبات کو بھڑکانے کا کوئی بھی موقع نہیں چھوڑتے، اس سے کبھی- کبھی قانون اور نظام کا مسئلہ بھی پیدا ہو جاتا ہے۔ تاہم، پتھربازی کے واقعات میں کمی آئی ہے‘۔

       
      First published: