ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پاکستان نے برہان وانی کو بتایا'فریڈم آئکن' ، جاری کئے 20 خصوصی ڈاک ٹکٹ

پاکستان نے’ ہندوستان کی ناانصافی کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد‘ کی حمایت کرتے ہوئے برہان وانی کے اعزاز میں بیس ڈاک ٹکٹ بھی جاری کئے ہیں۔

  • Share this:
پاکستان نے برہان وانی کو بتایا'فریڈم آئکن' ، جاری کئے 20 خصوصی ڈاک ٹکٹ
برہان وانی کی فائل فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان نے سلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں مارے گئے حزب المجاہدین دہشت گرد برہان وانی کو ’آزادی کا چہرہ' بتایا ہے۔ پاکستان نے’ ہندوستان کی ناانصافی کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد‘ کی حمایت کرتے ہوئے برہان وانی کے اعزاز میں بیس ڈاک ٹکٹ بھی جاری کئے ہیں۔


انگریزی اخبار 'ٹائمس آف انڈیا' میں شائع ایک رپورٹ میں 'پاکستان پوسٹ' کے ایک سینئر اہلکار کے حوالہ سے یہ جانکاری دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی پریشان کرنے والی تصویروں کے ساتھ 24 جولائی کو کراچی سے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کشمیر میں رہنے والے لوگوں کی 'بدحالی' کو اجاگر کرنے کے لئے ٹکٹ جاری کیے گئے تھے۔


جاری کئے گئے ٹکٹوں میں، 'برہان وانی (1994-2016)'، 'آزادی کا ہیرو ’ فریڈم آئکن' جیسے کیپشنز لکھے گئے ہیں۔ بتا دیں کہ 8 جولائی، 2016 کو کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں سلامتی دستوں کے ساتھ ہوئے تصادم میں 22 سالہ برهان وانی کے ساتھ اس کے دو معاونین مارے گئے تھے۔


مارے گئے دہشت گرد برہان وانی کے علاوہ ڈاک ٹکٹوں پر موجود دیگر کیپشن میں’ کیمیاوی ہتھیار کا استعمال‘ ’ پیلٹ گن‘ اور ’ اجتماعی قبر‘ کا استعمال شامل ہے۔ ٹکٹوں پر لگائی گئی تصویریں تصادم میں مارے گئے دہشت گردوں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برہان کی دوسری برسی پر حزب المجاہدین میں شامل ہوا آئی پی ایس افسر کا بھائی

مزید پڑھیں: برہان وانی کی برسی پر دہشت گردانہ حملہ اورجنگ بندی کی خلاف ورزی، دو کی موت ، پانچ جوان زخمی
First published: Sep 20, 2018 11:55 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading