نئی دہلی : جموں و کشمیر سرحد پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد پاکستان نے اب سمندری سرحد پر بھی فائرنگ شروع کر دی ہے۔گجرات میں دوارکا کے پاس سمندر میں پاکستانی بحریہ کی فائرنگ میں ایک ہندوستانی ماہی گیر کی موت ہو گئی۔
پاکستان بحریہ نے پریم ساگر نام کی کشتی پر فائرنگ کی جس میں اقبال نام کے ماہی گیر کی موت ہو گئی۔ حادثہ انٹرنیشنل میريٹائم بارڈر کے پاس پیش آیا۔ ماہی گیر ہندوستانی سرحد میں ہی مچھلیاں پکڑ رہا تھا ، تبھی پاکستان بحریہ نے فائرنگ کردی۔ اقبال کو گولی لگی اور اس کی وہیں پر موت ہو گئی۔ پاکستانی بحریہ کا یہ قدم بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔
وہیں بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ آر کے سنگھ نے کہاکہ یہ بہت ہی غلط ہوا، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ اب تک گرفتاری ہوتی تھی۔ گولی چلنے کی بات پہلی بار ہوئی ہے۔حکومت کو سخت احتجاج درج کرانا چاہئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔