ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پاکستان میں ہندوستانی سفارت کاروں کا کیا جارہا ہے تعاقب ، نازیبا الفاظ کا کیا جارہا ہے استعمال

ہندوستان نے اسلام آباد میں اپنے ہائی کمیشن کے ذریعہ پاکستان کو ایک سفارتی نوٹ جاری کیا ہے۔

  • Agencies
  • Last Updated: Mar 18, 2018 09:40 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پاکستان میں ہندوستانی سفارت کاروں کا کیا جارہا ہے تعاقب ، نازیبا الفاظ کا کیا جارہا ہے استعمال
علامتی تصویر

نئی دہلی : ہندوستان نے اسلام آباد میں اپنے ہائی کمیشن کے ذریعہ پاکستان کو ایک سفارتی نوٹ جاری کیا ہے۔ ہائی کمیشن کے ملازمین کو وہاں ڈرانے ، دھمکانے اور پریشان کرنے پر اپنا احتجاج درج کرانے کیلئے ہندوستان نے یہ سفارتی نوٹ جاری کیا ہے ۔


تین ماہ سے بھی کم وقت میں یہ بارہویں مرتبہ ہے جب ہندوستان نے اس طرح کا سفارتی نوٹ جاری کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کو بھیجے گئے نوٹ میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے پریشان کرنے کے واقعہ کے ساتھ ساتھ ایک دیگر پندرہ مارچ کے واقعہ کا بھی خاص طور پر ذکر کیا ہے ۔


ذرائع کے مطابق ہندوستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو ڈرانے دھمکانے اور پریشان کرنے کے خلاف احتجاج درج کرانے کیلئے کمیشن کے ذریعہ پاکستان کی وزارت خارجہ کو ایک اور نوٹ زبانی طور پر بھیجا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس معاملہ پر اس سال بھیجا گیا یہ بارہواں نوٹ زبانی ہے ۔


ذرائع نے بتایا کہ آج کے واقعہ میں اسلام آباد کے بلیو ایریا میں خریداری کرنے گئے ہائی کمیشن کے کچھ افسروں کا دو لوگوں نے تعاقب کیا ، انہیں پریشان کیا اور قابل اعتراض زبان کا استعمال کیا ۔ ذرائع نے کہا کہ ہم نے پاکستانی حکومت سے دونوں واقعہ کی جانچ کیلئے کہا ہے ۔
First published: Mar 18, 2018 09:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading