اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستانی سفارتخانے کے عہدیدار پر لگا خاتون پروفیسر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام، کی انصاف کی اپیل

    پاکستانی سفارتخانے کے عہدیدار پر لگا خاتون پروفیسر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام، کی انصاف کی اپیل۔ (علامتی تصویر)

    پاکستانی سفارتخانے کے عہدیدار پر لگا خاتون پروفیسر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام، کی انصاف کی اپیل۔ (علامتی تصویر)

    خاتون نے پاکستان آنے کے لیے آن لائن ویزا کے لیے درخواست دی تھی اور اس سلسلے میں وہ پاکستانی سفارت خانے گئی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      دارالحکومت دہلی میں واقع پاکستانی سفارتخانے کے عہدیدارپر ایک خاتون پروفیسر نے جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ خاتون کے الزاموں کی جانچ کی جارہی ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہندوستانی خاتون کے ساتھ ہائی کمیشن کے ایک عہدیدار کی جانب سے کیے گئے ناروا سلوک کے بارے میں میڈیا کے سوالوں کے جواب میں ایک بیان جاری کیا۔

      خاتون نےپاکستان جانے کے لیے درخواست دی تھی
      خاتون نے پاکستان آنے کے لیے آن لائن ویزا کے لیے درخواست دی تھی اور اس سلسلے میں وہ پاکستانی سفارت خانے گئی تھی۔ متاثرہ نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو خط لکھ کر اس معاملے میں انصاف کی اپیل کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پورٹل کے ذریعے حکومت پاکستان کو بھی شکایت درج کرائی گئی ہے۔

      پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بدسلوکی پر زیرو ٹالرینس کی ہماری پالیسی ہے اور وہ ہندوستانی خاتون کی شکایت کا جائزہ لے رہی ہے۔

      بتایا جاتا ہے کہ یہ معاملہ 2021 کا ہے۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والی خاتون ایک یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے کسی تحقیقی کام کے لیے لاہور جانے کے لیے ویزا مانگا تھا۔ اس سلسلے میں انہیں دہلی میں پاکستانی سفارت خانے میں بلایا گیا۔ خاتون نے بتایا کہ اس دوران وہاں موجود افسر نے ان سے قابل اعتراض ذاتی سوالات پوچھے۔ افسر نے پوچھا، میں نے شادی کیوں نہیں کی، میں شادی کے بغیر کیسے رہتی ہوں؟

      یہ بھی پڑھیں:
      کہیں فساد کے دہانے پر تو نہیں پاک مقبوضہ کشمیر، آٹے کی قلت سے یہ قدم اٹھانے پر لوگ مجبور

      یہ بھی پڑھیں:
      پاکستان پیوٹن کی پشت پرچھراگھونپے گا؟ یوکرین کوگولہ بارود کے 159 کنٹینرز بھیجے گا پاکستان؟

      زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان سبھی ویزا اور کاونسلر درخواست گزاروں کے تئیں مناسب رویے اور برتاو کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ سبھی سفارت کار ملازمین کو خود کو پیشہ طور طریقے سے آپریٹ کرنے کے سخت احکامات دئیے گئے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: