ہوم » نیوز » No Category

کشمیر میں پاکستان کی منشیات کی منتقلی اور نقد رقم ملیٹنٹوں تک پہنچانے کی ایک بڑی سازش بے نقاب

پاکستان کی طرف سے رچی گئی اس سازش کا مقصد یہاں نوجوانوں کو منشیات کی طرف مائل کرنا ہے۔ ساتھ ہی اس رقم سے ملی ٹنسی کو دوباری متحرک کرنا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں منشیات اور نقدی ایک ساتھ برآمد کی گئی ہو۔

  • Share this:

اپنی نوعیت کی ایک بڑی کاراوئی کے تحت ہندواڑہ پولیس نے سرحد پار سے کشمیر میں منشیات کی منتقلی ، اور نقد رقم ملیٹنٹوں تک پہنچانے کی ایک بڑی سازش کو بے نقاب کرنے کا دعوی کیا اور اس سلسلے میں کروڑوں روپیہ مالیت کی ہیروئین ،ایک کروڑ سے زاید کی کرنسی بھی برآمد کی گئی اس سلسلے میں ایس پئ ہندواڑہ ڈاکٹر جی وی سندیپ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس نیٹ ورک کے سلسلے میں پچھلے دو ہفتوں سے مسلسل یہ اطلاعات موصول ہو رہی تھی کہ ہندواڑہ میں سرحد پار سے کرنسی اور منشیات منتقل کی گئی ہیں۔

چنانچہ پولیس پچھلے دو ہفتوں سے اس نیٹ ورک کا پردہ فاش کرنے میں لگی تھی۔ اور آج اس وقت پولیس کو کامیابی ملی جب پولیسن نے راجواڑ، اور ہندوارہ میں تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جن کی تحویل سے اکیس کلو گرام ہیروین جس کی بین القوامی مارکیٹ میں قیمت سو کروڑ بتائی جا رہی ہے اس کے علاوہ ایک کروڑ جنتیس لاکھ کئ نقدی بھی ظبط کی گی ہے ۔

ایس پی نے لشکر طیبہ کے اس نیٹ ورک میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا دعوی کرتے ہوئے کیا کہ مزید تحقیقات جاری ہے۔ اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ اس موقعے پر ایس پی جی نے نیوز ایٹین کے نمائیدے یحیی سلطان کے  ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ پاکستان کی طرف سے رچی گئی اس سازش کا مقصد یہاں نوجوانوں کو منشیات کی طرف مائل کرنا ہے۔ ساتھ ہی اس رقم سے ملی ٹنسی کو دوباری متحرک کرنا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں منشیات اور نقدی ایک ساتھ برآمد کی گئی ہو۔

First published: Jun 11, 2020 10:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading