امریکی ممبر پارلیمنٹ نے کیا PoK کا دورہ تو ہندوستان نے کیا سخت اعتراض، کہا : تنگ سوچ والی سیاست
امریکی ممبر پارلیمنٹ نے کیا PoK کا دورہ تو ہندوستان نے کیا سخت اعتراض، کہا : تنگ سوچ والی سیاست (PHOTO Twitter)
Ilhan Omar PoK visit: وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ اگر ایسی سیاست داں اپنے ملک میں تنگ نظری کی سیاست کرنا چاہتی ہیں تو خوب کریں لیکن جب وہ ہماری علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتی ہیں تو یہ ہمارا موضوع بن جاتا ہے‘۔ مسٹر باغچی نے کہا کہ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔
نئی دہلی : ہندوستان نے آج امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کے پاک مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کی سخت مذمت کی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے یہاں باضابطہ بریفنگ میں اس بارے میں سوال پوچھے جانے پر کہا کہ انہوں نے اس بارے میں رپورٹس دیکھی ہیں امریکی رکن کانگریس نے جموں و کشمیر کے اس حصے کا دورہ کیا جس پر پاکستان نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا ،’اگر ایسی سیاست داں اپنے ملک میں تنگ نظری کی سیاست کرنا چاہتی ہیں تو خوب کریں لیکن جب وہ ہماری علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتی ہیں تو یہ ہمارا موضوع بن جاتا ہے‘۔ مسٹر باغچی نے کہا کہ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔
وہیں افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں پوچھے جانے پر وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہندوستان اس ملک میں ہونے والی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ہم نے کچھ دہشت گردانہ حملوں کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ ہم نے ہمیشہ دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔ ہم وہاں کی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
India condemns US Rep. Ilhan Omar's PoK visit, terms it 'narrow-minded politics'
محترمہ الہان عمر ان دنوں 20 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کے دورے پر آئی ہیں۔ وہ نہ صرف پاک مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے بلکہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات سے بھی کرکے تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔
بتادیں کہ الہان عمر پاکستان کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے جمعرات کو پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی۔ الہان عمر کی یہ ملاقات عمران خان کی رہائش گاہ پر ہوئی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔