ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: اری سیکٹرمیں پاکستان کی طرف سی کی جارہی فائرنگ میں ایک جوان شہید

پاکستان کی طرف سے کی گئی جنگ بندی کی خلاف میں ہندوستان کے ایک جوان کی موت کی خبرہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: اری سیکٹرمیں پاکستان کی طرف سی کی جارہی فائرنگ میں ایک جوان شہید
پاکستان کی طرف سی کی جارہی فائرنگ میں ایک جوان شہید۔ علامتی تصویر۔ پی ٹی آئی

جموں وکشمیر: ہندوستانی فوج کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جموں وکشمیرمیں پاکستانی فوج نے پھرسے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے پاس اری سیکٹرمیں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ فوج کے افسران نے بتایا کہ پاکستانی رینجرس نے جموں وکشمیرکے کٹھوعہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد سے متصل علاقوں میں منگل کی پوری رات گولی باری کی اور مورٹار داغے۔ اوراس کی مخالفت میں بدھ کوان علاقوں کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔


افسران نے کہا کہ منگل کی شب پاکستان کی طرف سے ہیرا نگرسیکٹرکے چندوا علاقے میں بین الاقوامی سرحد سے متصل علاقوں میں گولی باری کی اورگولی داغے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ سرحد کے تحفظ میں تعینات بی ایس ایف جوانوں نے منہ توڑجواب دیا۔ دونوں طرف سے پوری رات گولی باری ہوتی رہی۔




لوگوں نے گولی باری کے خلاف کیا احتجاج

اس درمیان ہیرا نگرکے چنتندا علاقے کے لوگوں نے کٹھوعہ کے گاؤں کے شہریوں پرگولہ باری کی مخالفت میں بدھ کو سڑکوں پراترکراحتجاج کیا۔ ان لوگوں نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی اورمطالبہ کیا کہ پاکستان کومنہ توڑجواب دیا جائے۔ مظاہرین نے کہا کہ پاکستانی رینجرس گزشتہ دو ماہ سے خصوصی طورپرمنیاری، پنسار اورراٹھوا گاؤں میں  گولی باری کرکے نشانہ بنارہے ہی، جس سے مکانات اوردیگرڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ہندوستان نے طویل وقت سے سرحد کے راستے پاکستان کی طرف سے جاری دہشت گردی اورجنگ بندی کی خلاف  ورزی کے حادثات کے سبب پاکستان سے دوطرفہ بات چیت کو منسوخ کررکھا ہے۔
First published: Dec 25, 2019 07:59 PM IST